26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہیلتھ سکریٹری نے نوول کرونا وائرس مرض کی صورتحال کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، سکریٹری (ایچ ایف  ڈبلیو) محترمہ پریتی سودن نے متعلقہ افسران سے آج موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نوول کرونا وائرس مرض کے پھیلنے کے معاملے میں موجودہ صورتحال اور اِس سلسلے میں کی گئی تیاری پر بات چیت کی۔

ہانگ کانگ اور چین کےعلاوہ سنگاپور اور تھائی لینڈ سے آنے والی تمام پروازوں کی بین الاقوامی سطح پر مقررہ ایئربریجز پر پہلے ہی جانچ کی جا رہی  ہے۔ تمام 21 ہوائی اڈوں ، بین الاقوامی بندرگاہوں اور بارڈر کراسنگز پر اب مسافروں کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔  اب تک 21 ہوائی اڈوں پر 1636 پروازوں اور 176703 مسافروں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نوول کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے مقابلہ کرنے کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرا رہی ہے۔

ریاستی سرحدوں پر ہارڈنگ ، پمفلیٹ کی تقسیم ، اعلانات وغیرہ جیسی کافی آئی ای سی سرگرمیاں لوگوں میں علامات اور احتیاط کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے انجام دی جا رہی ہیں۔ طبی اہلکاروں اور صحت سے متعلق افسران کی سمت بندی کا کام مستقل طور پر کیا جا رہا ہے۔ نوول کرونا وائرس امراض، اِس کی علامات، بچاؤ کے طریقے، سرحدی گاؤں میں رپورٹنگ وغیرہ سے متعلق بیداری پھیلانے اور لوگوں کو حسا س بنانے کے لیے خصوصی گرام سبھاؤں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ہوشیار کر دیا گیا ہے اور ذاتی تحفظ کے آلات اور ماسک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مہیا کرائے جا رہے ہیں۔ فی الحال 32 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 7994 افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچاؤ کی سرگرمیاں اولین ترجیح کے ساتھ انجام دی جا رہی ہے۔ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع کا سامنا کرنے کے لیے تمام ریاستوں میں فوری کارروائی والی ٹیموں کو مسلسل مستحکم کیا جا رہا ہے۔

اب تک 1449 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور ان میں سے1446 نمونے نگیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ کیرل میں 3 نمونے پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More