19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہینڈلوم کا تیسرا قومی دن پورے ملک میں منایا گیا

ہینڈلوم کا تیسرا قومی دن پورے ملک میں منایا گیا
Urdu News

نئی دہلی۔ٹیکسٹائلز کے وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا نے کہا ہے کہ حکومت ہینڈلوم بنکروں کے فلاح و بہبود کے لئے بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔ گوہاٹی میں ہینڈلوم کے تیسرے قومی دن کی اصل تقریب کی صدارت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وہ ہنڈلوم بنکروں کی لگن اور صلاحیت کی نہ صرف تعریف کرتے ہیں بلکہ ان کی صلاحیتیوں کو سلام بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنڈلوم بنکروں کو ان کی محنت کا پورا پھل ملنا چاہئے اور حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے۔ بنکروں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے جناب ٹمٹا نے ہتھ کرگھا سم وردھن سہاتا اسکیم کا ذکر کیا جس کے تحت حکومت ہند نئے کرگھوں کی خریداری کا 90 فیصد خرچ برداشت کرکے بنکروں کی مدد کرتی ہے اس کے علاوہ جناب ٹمٹا نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور آسام کے وزیر اعلیٰ جناب سربانند سونووال نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہینڈلوم کے تیسرے دن اصل تقریب کے انعقاد کے لئے گوہاٹی کا انتخاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے بنکروں کی آدھی سے زیادہ تعداد شمال مشرقی علاقے میں رہتی ہے اور اس میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب گوہاٹی میں منانے کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کو با اختیار بنانا ہے۔ جناب سوبال نے شمال مشرق میں ہینڈلوم سیکٹر کے امکانات کا ذکر بھی کیا ۔ ٹیکسٹائل کے سکریٹری جناب اننت کمار سنگھ نے کہا کہ ہمارے بنکر بہت محنتی ہیں اور اپنی مصنوعات بیحد لگن اور محنت سے تیار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے ذرائع تلاش کرنے چاہئے جن سے بنکروں کی آمدنی میں اضافہ ہو اور انہیں اپنی مصنوعات کی صحیح قیمت حاصل ہو سکے۔ اس موقع پر ٹیسکٹائل کی وزارت اور کامن سروس سینٹر کے درمیان یک مفاہمت نامے پر دستخط بھی کئے گئے جس کے تحت بنکروںکو ایک ہی جگہ سے یعنی ویورس سروس سینٹرز سے مختلف سرکاری خدمات حاصل ہو سکیں گی ان خدمات میں بینکاری پاسپورٹ ، انسورنس، پین کارڈ، ووٹر آئی کارڈ، اور آدھار جیسی خدمات شامل ہیں۔ بنکر اپنے بجلی کے بل بھی ان مراکزوں پر ادا کر سکیں گے۔ اور آن لائن کورسز بھی کر سکیں گی۔ ملک کے مختلف حصوں میں ٹیکس ٹائل کی وزارت کے تحت ڈولپمنٹ کمیشنر (ہنڈلوم ) کے تحت 28 ویورس سروس سینٹرز کام کر رہے ہیں۔ بنکر اکثر ان مرکزو ں میں جاتے ہیں ٹیکس ٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے کل یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بنکر ان مرکزوں میں اسی سال سے متعلقہ خدمات حاصل کر سکیں گے۔

ہنڈلوم کا قومی دن پورے ملک میں منایا گیا ٹیکس ٹائل کے مرکزی وزیر نے آحمد آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔ اس سلسلہ میں یونیورسٹیوں اسکولوں اور دیگر اداروں میں مختلف پروگرام منعقد کئے گئے۔

Related posts

3 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More