17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یارڈ 12706 کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، بحریہ کے اے ڈی سی چیف ایڈمرل سنیل لامبا نے آج (20 اپریل 2019) کو ممبئی کے مزگاؤں ڈاک شیپ بلڈرس لمیٹڈ میں پراجیکٹ 15 بی کے تیسرے جہاز، گائیڈڈ میزائل شکن  امپھال، کا افتتاح کیا۔  یہ افتتاح ہندوستان  کی اندرون ملک تیار کردہ جنگی جہاز کے ڈیزائن اور تعمیراتی پروگرام کی سیریز میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔  افتتاحی تقریب کے دوران، 3،037 ٹن وزن والے اس جہاز کو پہلی بار12 بجکر 20 منٹ پر پانی میں اتارا گیا۔این ڈبليوڈبليواے کی صدر، محترمہ رینا لامبا نے سمندری روایات کے مطابق، جہاز کے اگلے حصے پر ایک ناریل توڑ کر اتھروید کے منتروں کے ساتھ اس کا آغاز کیا۔

پراجیکٹ 15 بی جنگی جہاز جدید ترین جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور اس کا شمار  دنیا کے بہترین جنگی جہازوں میں ہوتا ہے۔ اس جنگی جہاز   کا ڈیزائن دہلی میں واقع ہندوستانی بحریہ کے ڈائریکٹوریٹ آف نیول ڈیزائن نے تیار کیا ہے۔ ہرجہاز کی لمبائی 163 میٹر ہے اور بیم 17.4 میٹر ہے جبکہ اس کی صلاحیت 7،300 ٹن ہے۔  ان جنگی جہازوں میں 30 نوٹیکل میل سے ​​زائد تیز رفتاری سے چلانے  کے لئے چار گیس ٹربائنیں استعمال کی جائیں گی۔پی 15 بی  میزائل شکن میں نئے ڈیزائن شامل کیے گئے ہیں ۔ اس میں بہتر سہولیات کے ساتھ سمندر کی نگرانی ، جنگ کے دوران گھات لگانے اور جنگی صلاحیتوں کے بہتر استعمال کے تصور پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔  اس  جنگی جہاز میں بہتر انداز سے گھات لگا کر جنگ کرنے کی خصوصیات  کے ساتھ ساتھ اس میں ریڈار شفاف ڈیک فیٹنگس کا بھی  استعمال کیا گیا ہے، اس سے ان جنگی جہازوں کا پتہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔پی 15 بی جنگی جہازوں میں دو کثیر جہتی ہیلی کاپٹر کے پرواز  کے لئے بھی سہولت فراہم کی گئی  ہے۔

ان جنگی جہازوں کو جدید ہتھیاروں اور سینسر کے ساتھ لیس کیا گیا ہے، جس میں کثیرجہتی  نگرانی والے  ریڈار، سمندر، ساحل سمندر  اور فضائی اہداف والے میزائل نظام شامل ہیں۔  ان جنگی جہازوں کو گھریلو  ٹیکنالوجی  سے تیار  کیا گیا ہے اور یہ ملک کی خود انحصاری کا نہ صرف ایک اہم اشارہ ہیں بلکہ ‘میک ان انڈیا’ کی کامیابی کی ایک شاندار مثال بھی ہے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں، مہمان خصوصی، ایڈمرل سنیل لامبا نے ایم ڈی ایل ، ہندوستانی بحریہ ، ڈی آر ڈی او، او ایف بی، بی ای ایل ، دیگر سرکاری اداروں اور نجی صنعتوں کی فعال شراکت داری کی ستائش  کی اور اس کامیابی کے لیے تمام متعلقہ  اداروں کو بھی مبارکباد دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More