17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یواین آئی ڈی او اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی صلاحیت سازی کے پروگرام میں ساجھیداری کریں گے

Urdu News

نئیدہلی: ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف  سولر انرجی (این آئی ایس ای ) اور اقوام متحدہ کی صنعتی ترقیاتی تنظیم  (یواین آئی ڈی او ) نے ایک سمجھوتے پردستخط کئے ہیں، جس کا مقصد شمسی تھرمل توانائی شعبے میں  مختلف سطح کے فیض یافتگان کے لئے صلاحیت سازی کا ایک پروگرام شروع کرناہے۔ این آئی ایس ای اور یواین آئی ڈی او ،تربیت  کا خصوصی سامان تیارکر  کے  قومی اوربین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے۔ یہ سمجھوتہ موجودہ ایم این آر ای –  جی ای ایف – یواین آئی ڈی او پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے ، جس پر یواین آئی ڈی او مشترکہ طور پر عمل کررہا ہے  اور اس کا مقصد کنسنٹریٹڈ سولر تھرمل انرجی ٹکنالوجیز  (سی ایس ٹی ) کے شعبے میں  ٹیکنیکی افرادی قوت کی صلاحیت سازی  کو فروغ دینا ہے۔  اس طرح تیارکردہ ایندھن کو روایتی ایندھن  مثلا ََ کوئلہ ،ڈیزل اور بھٹی کے تیل وغیرہ کی جگہ استعمال کیا جائے گااور اس طرح صنعتی عمل میں زہریلی گیس کے اخراج سے بچا جاسکے گانیز اس پر لاگت بھی  کم آئے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More