16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یومِ یونانی 2019 کے لیے 50 دن کی الٹی گنتی شروع

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی تحقیقاتی کمیشن برائے یونانی ادویات (سی سیآر یو ایم) کل سے  یوم یونانی 2019 کے لیے الٹی گنتی کا آغاز کرے گا۔ اگلے 50 دنوں کے دوران سی سی آر یو ایم اور اس کے علاقائی ادارے/مراکز میں یوم یونانی، جو کہ ہر سال 11 فروری کو  منایا جاتا ہے، کی تیاری کے لیے متعدد سرگرمیاں اور تقریبات کا انعقاد کریں گے۔ الٹی گنتی کی سرگرمیوں میں میراتھن،  ریٹاتھن، کوئز کمپٹیشن، صحت عامہ پر مذاکرہ، عام لوگوں کے لیے  یومیہ صحت نسخے وغیرہ شامل ہیں۔ سی سی آر یو ایم کے 23 ادارے / مراکز مریضوں، ان کے معاونوں نیز عام لوگوں کے درمیان بیداری لانے کے مقصد سے متعدد امراض کے مینجمنٹ میں یونانی ادویات کے کردار پر 5 منٹ کا عوامی مذاکراہ کے ساتھ اپنے کام کاج کی شروعات کریں گے۔

 یوم یونانی ، یونانی برادری  کے لیے ایک عظیم موقع ہے، جس کا انعقاد ملک بھر میں جوش وخروش سے کیا جاتا ہے۔ یوم یونانی پروگرام 2019 کے انعقاد کے لیے سی سی آر یو ایم قومی دارالحکومت میں عوامی صحت کے لیے یونانی ادویات پر ایک دو روزہ قومی سیمینار، یونانی دواؤں کے لیے آیوش ایوارڈ کی تقسیم  کے لیے  ایک تقریب، صنعت اور  اکیڈمی کی ایک نمائش، سی سی آر یو ایم کی اشاعتوں کے اجرا کے لیے ایک تقریب نیزمتعدد دیگر پروگراموں کا انعقاد کرے گا۔

یونانی ادویات مریضوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے خاص طور پر کفایتی یونانی علاج اور معیاری پیداوار فراہم کرکے عوامی صحت ، بالخصوص این سی ڈی، طرزِ زندگی سے متعلق خرابیوں نیز مختلف متعدی بیماریوں سے مقابلہ کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتی ہیں۔

قومی کانفرنس میں طرز زندگی سے متعلق بیماریوں اور ان کے مینجمنٹ ریجیمن تھیراپی، زچہ اور بچہ دونوں کی دیکھ بھال،  عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال، عوامی صحت میں یونانی دواؤں کو قومی دھارے میں لانے  پر مباحثہ نیز یونانی ادویات کے گلوبلائیزیشن پر مخصوص نشستوں کا انعقاد ہوگا۔ امید کی جاتی ہے کہ اس میں  زندگی کے ہر  شعبہ سے جڑی معروف شخصیات کی موجودگی میں یونانی ادویات کے نظام کے ماہرین کے ذریعہ سائنسی مذاکرات سے ماہرین، ماہرین تعلیم، تحقیق کاروں اور ملک بھر سے یونانی ادویات سے متعلق دیگر شرکاء حصہ لیں گے۔ اس کا مقصد یونانی ادویات کی توسیع اور فروغ  سے متعلق مختلف اداروں اور تنظیموں کے درمیان معلومات کا شیئر کرنے نیز رابطوں کے فروغ کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔

حکومت ہند کی وزارتِ آیوش نے 2016 میں ایک معروف ہندوستانی یونانی طبیب حکیم اجمل خاں کے یوم ولادت، 11 فروری کو ان کے اعزاز میں، یوم یونانی کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ وزارتِ آیوش نے یونانی ادویات کے لیے آیوش ایوارڈوں کا  ایک منصوبہ بھی بنایا جس میں ہر سال مختلف زمروں میں بہترین تحقیقی مقالہ ایوارڈ، جواں سال سائنسداں ایوارڈ، بہترین معلم ایوارڈ اور  لائف ٹائم اچیومنٹ سمیت 12 ایوارڈ شامل ہیں۔ سی سی آر یو ایم نے 2017 اور 2018 میں بالترتیب حیدرآباد اور نئی دلّی میں پہلے اور دوسرے یوم یونانی کا انعقاد کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More