19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘یوم آیوروید’ ملک بھر میں 25 اکتوبر کو منایا جائے گا

Urdu News

نئی دہلی، چوتھا یوم آیوروید کی تقریبات کا 25 اکتوبر 2019 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا ، جے پور ، راجستھان میں انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ، دھن ونتری پوجن اور نیشنل دھن ونتری آیورویدا ایوارڈز-2019 تقریب کا اہتمام جناب اوم برلا کی مبارک موجودگی میں این آئی اے میں کیا جائے گا۔ لوک سبھا کے اسپیکر اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزارت آیوش اور دفاع وزیر مملکت (آزادانہ چارج)جناب یسو نائک بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ، 24 اکتوبر کو ‘‘آیوروید ،طویل عمر کے لئے ’’ موضوع پر ایک قومی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر  سنگھ شیخاوت شرکت کریں گے۔

 وزارت آیوش، حکومت ہند نے 2016 سے دھن ونتری جینتی ( دھنونترا) کے روز ہر سال یوم آیوروید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر ، وزارت 4-3 آیوروید ماہرین کو ‘‘ قومی دھن ونتری آیوروید ایوارڈ’’ سے سرفراز کرتی ہے۔ یہ ایوارڈ سند، ٹروفی ( دھن ونتری کا مجسمہ ) اور 5 لاکھ کے نقد انعام پر مشتمل ہوتا ہے۔ آیوروید ایک جامع پروگرام ہے جس میں باشعور کھان پان (آہار) ، لائف اسٹال (ویوہار) ،  نیند (ندرا) اور درازیٔ عمر (ہیلتھ اسپین ) کے لئے برتاؤ اور نفسیاتی مداخلت شامل ہیں۔ رساین تنتر، آیوروید کی شاخوں میں سے ایک شاخ ہے جو بحالیٔ شباب ، قوت مدافعت کو بڑھانے ، صحت مند بڑھاپے اور درازیٔ عمر ہر کام کرتی ہے اور اس کے لئے وقف ہے۔

وزارت آیوش کی تنظیمیں یعنی  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ا ( اے آئی آئی اے ) نئی دہلی ، سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسسز ( سی سی آر اے ایس ) ، انسٹی ٹیوٹ  فار پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اینڈ ریسرچ ان آیوروید(آئی پی جی ٹی اینڈ آر اے ) ، جام نگر ، فارما کو پوئیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی ( پی سی آئی ایم اینڈ ایچ ) ، غازی آباد اور ناتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اینڈ ہومیو پیتھی ( این ای آئی اے ایچ)،شیلانگ بھی اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ ادارے اس موقع پر این آئی اے میں اپنی تنظیموں کے اسٹال لگائیں گے ، آر اینڈ ڈی مواد کی نمائش کریں گے، اپنی حصولیابیوں ؍ سرگرمیوں کی نمائش کریں گے نیز آئی ای سی میٹریل کی تقسیم کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More