16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوم اساتذہ کے موقع پر تدریسی برادری کے نام وزیراعظم مودی کا مراسلہ

Urdu News

نئی دہلی، یوم اساتذہ کے موقع پر تدریسی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے اور ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ اساتذہ ہمیں ترغیب دیتے ہیں، معلومات عطا کرتے ہیں، تعلیم دیتے ہیں اور ہمیں  روشن خیال بناتے ہیں۔

لاکھوں اساتذہ کو بھیجے ایک ای-میل میں وزیراعظم نے بچوں کی زندگیوں پر  پڑنے والے ان کےغیر معمولی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ، طلباء میں جو اقدار پیداکرتے ہیں، وہ زندگی بھر ان میں موجود ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا قول نقل کیا، جنہوں نے کہا  تھا کہ  تدریس  ایک انتہائی معزز پیشہ ہے، جس سے کسی کے کردار، صلاحیت اور مستقبل کی تشکیل ہوتی ہے۔ جناب نریندر مودی نےکہا کہ 21ویں صدی کی تشکیل ایسے معاشرے  کےذریعے کی جائے گی، جو تعلیم ، تحقیق اور اختراع کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہاں یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس سے ہمارے اساتذہ کا رول انتہائی اہم ہو جاتا ہے۔

 اساتذہ کو لکھے مراسلے میں وزیراعظم نے کہاکہ مجھے یقین ہےکہ آپ ٹیکنالوجی میں تازہ ترین پیش رفت سے اپنے طلباء کو باخبر کر رہے ہوں گے اور ٹیکنالوجی رجحانات سے اپنے طلباء کو جوڑ رہے ہوں گے۔وزیراعظم نے اس موقع پر حکومت ہند کی ان چند کوششوں کا تذکرہ کیا، جو تعلیم کے شعبے میں زبردست تبدیلی لانےکے بارےمیں کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ جیسے اساتذہ کی یادگاری کوششوں کا شکریہ، توجہ اب کامیاب طور پر منصوبوں سے نتائج کی طرف اور تدریس سے تعلیم کی طرف منتقل ہو گئی۔ اٹل ٹنکرنگ لیب کی وجہ سے ہنرمندی کے فروغ کو زبردست رفتار ملی ہے۔ملک بھر میں متعدد یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ کوئی بھی نوجوان معیاری تعلیم  کی دولت سے محروم نہ رہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ 2؍اکتوبر کو جب ہم مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کی تقریبات منانے کاآغاز کریں گے،  وزیراعظم نے  طلبہ کے اندر مہاتما گاندھی کے خیالات کو آگے بڑھانے کے لئےتدریسی برادری کو ابھارا۔انہوں نے سوؤچھ بھارت مشن  کو مضبوط بنانے میں تدریسی برادری کے زبردست رول کی ستائش کی۔

2022 تک  نیو انڈیا کے اپنے ویژن کا اعادہ کرتے ہوئے، جبکہ ہم آزادی کی 75ویں سالگرہ منائیں گے، وزیراعظم نے تدریسی برادری سے اپیل کی کہ وہ آئندہ 4 سال اُن لوگوں کے خواب اور ویژن کی تکمیل کے تئیں وقف کردیں، جنہوں نے آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ کسی بھی ایسے مسئلے پر زیادہ توجہ دیں، جو آپ کے دل سے زیادہ قریب ہو۔ مقامی برادریوں کو تحریک دیں اور اپنے اطراف کے لوگوں کی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی لائیں۔ یہ  ہمارے مجاہدین آزادی کو ایک بہترین خراج عقیدت ہوگااور اس سے نئے بھارت کی تعمیر سے متعلق ہمارے عہد میں مضبوطی آئے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More