17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوم اساتذہ کے موقع پر وزیر اعظم کا پیغام

Urdu News

نئی دہلی، یوم اساتذہ کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے آپ اور پوری اساتذہ برادری کو پرمسرت یوم اساتذہ کی مبارکباد۔

یہ وہ دن ہے جب ہم پوری اساتذہ برادری کو ان کی جانفشانی، ان کی لگن اور عہد بندگی کے لئے سلام کرتے ہیں۔ درجات میں مضامین کی تدریس کے علاوہ اساتذہ غیر معمولی رہنما اور دانشور بھی ہوتے ہیں جو اپنے طلبا کی زندگیوں کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اساتذہ کی بے لوث خدمت کا اعتراف آفاقی پیمانے پر کیا جاتا ہے۔ مصروف اوقات اور کنبہ جاتی ذمہ داریوں کے ساتھ اساتذہ اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ طلبا نئے نظریات اور خیالات سے آسانی کے ساتھ روشناس ہوسکیں۔

نتائج پر توجہ

آج بھارت تعلیمی شعبے میں مثالی تبدیلی سے ہمکنار ہورہا ہے۔ ہم محض نظریاتی خاکوں پر توجہ مرکوز کرنے کے روایتی طریقہ کار سے آگے بڑھ کر اب نتائج کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس پس منظر میں یہ بات میرے لئے مسرت افزا ہے کہ ہمارے اساتذہ نوجوان اذہان میں تحقیق اور اختراع کا جذبہ جگانے کے لئے محنت سے کام کررہے ہیں۔ یہی وہ جذبہ ہے جو ہمارے نوجوانوں کو خود اپنی ذات  اور ملک کے لئے غیر معمولی امور انجام دینے کی قوت عطا کرے گا۔

سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر قدغن

اس یوم اساتذہ کے موقع پر میں اپنے اساتذہ سے ایک  گزارش کرتا ہوں ۔ جیسا کہ آپ سب  واقف ہیں کہ بھارت نے سنگل یوز پلاسٹک کے چلن کو ختم کرنے کے لئے ایک عوامی تحریک چلائی ہے۔ میں اس تحریک میں اساتذہ برادری کی سرگرم شراکت داری کی خواست گاری کرتا ہوں۔ اگر اساتذہ طلبا کے رو برو سنگل یوز پلاسٹک کی وجہ سے ماحولیات کو لاحق ہونے والے نقصانات بیان کریں گے اور انہیں اس کا استعمال ترک کرنے کی ترغیب دیں گے تو طلبا اپنے اساتذہ سے ترغیب حاصل کرکے  اس تحریک کا ایک حصہ بن جائیں گے۔ ہمارے پیارے باپو کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہمارے جانب سے انہیں ایک عظیم ترین خراج عقیدت ہوگا۔

اس دن میں ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو اپنی ذات میں ایک عمدہ استاذ اور دانشور تھے۔ خدا کرے ان کی زندگی زیادہ سے زیادہ افراد کو تدریسی پیشہ اختیار کرنے اور نوجوان اذہان کی ذہن سازی کرنے کی ترغیب فراہم کرے۔

ایک مرتبہ پھر یوم اساتذہ کی مبارکباد۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More