17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوم آزادی کی ماقبل شام ملک کے عوام کو نائب صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے یوم آزادی کی ماقبل شام ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ لہٰذا ملک کے ہر ایک شہری کو ملک کے تہذیبی اقدار کو برقرار رکھنے ا ور اس کے اتحاد وسالمیت اور یکجہتی کو مستحکم کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ آئیے اس موقع پر ہم ان تمام عظیم مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہمیں یہ آزادی حاصل ہوئی۔

نائب صدر جمہوریہ ہند کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

‘‘یوم آزادی کے پُرمسرت موقع پر میں اپنے ملک کے لوگوں کو پرجوش مبارکباد دیتا ہوں اور اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یوم آزادی کے اس پرمسرت موقع پر آئیے ہم سب ملکر مختلف  شعبوں میں اپنے ملک کی غیرمعمولی ترقی اور کامیابی پر فخر کا اظہار کریں۔ چونکہ ہندوستان دنیا میں سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک معیشت کی حیثیت سے آگے بڑھ رہا ہے، لہٰذا ملک کے ہر ایک شہری کو اپنے تہذیبی اقدار کو باقی رکھنے اور ملک کے اتحاد وسالمیت اور یکجہتی کو مستحکم کرنے کیلئے کام کرناچاہئے۔

آئیے ہم سب  ملکر اپنے اُن عظیم مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کریں جن کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے ہمیں یہ آزادی حاصل ہوئی۔ آئیے ملک سے غریبی ، جہالت ، ناخواندگی اور بدعنوانی کو ختم کرکے نیو انڈیا بنانے کیلئے عہد کریں او رہندوستان کے ہر ا یک شہری کیلئے خوشحالی ، مساوات اور وقار  کے اہداف کو حاصل کرکے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور دیگر مجاہدین آزادی کے خوابوں کوحقیقت میں بدلنے کیلئے کوشش کریں۔ ’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More