دہلی کے چار اسکولوں کے اسکولی بچے اورکلکتہ کے ایسٹ زونل کلچر سینٹرل کے لوک فنکار یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران ثقافتی پروگرام میں حصہ لیں گے۔ یہ تقریب 26 جنوری 2021 کو راج پتھ پر منعقد کی جائے گی۔وزارت دفاع اور قومی راجدھانی دہلی کی حکومت کے تعلیمی ڈائریکٹوریٹ نے دہلی کے ڈی ٹی ای اے سینئر سکینڈری اسکولوں، ماؤنٹ ابو پبلک اسکول، روہنی دہلی، ودیا بھارتیہ اسکول، روہنی، دہلی، گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول، بی -2، یمنا وہار، دہلی اور ایسٹرن زونل کلچرل سینٹرل کلکتہ کے 401 طالبعلموں اور فنکاروں کو منتخب کیا ہے جن میں 271 لڑکیاں اور 131 لڑکے ہیں۔
آتم نربھر بھارت: خود انحصار ہندوستان دہلی کے ماؤنٹ ابو پبلک اسکول اور ودیا بھارتیہ اسکول کا مرکزی خیال ہے۔ اس میں 38 لڑکے اور54 لڑکیاں حصہ لیں گی۔
دہلی کے گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول کے 102 طلبا‘‘ ہم فٹ تو انڈیا فٹ’’ مرکزی خیال کے تحت ایک پروگرام پیش کریں گے۔ یہ تحریک فٹ انڈیا موومنٹ سے ملی ہے۔ جسے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 29 اگست 2019 کو اسپورٹس کے قومی دن کے موقع پر لانچ کیا تھا۔
دہلی کے ڈی ٹی ای اے سینئر سیکنڈری اسکول کے127 طلبا اپنے روایتی لباس میں تملناڈو کا لوک رقص پیش کریں گے۔
کلکتہ کے ایسٹرن زونل کلچرل سینٹرل کے80 لوک فنکار کالا ہانڈی، اوڈیشہ کا لوک رقص بجا سال پیش کریں گے۔
ثقافتی پروگرام میں حصہ لینے والے نوجوانوں نے 13 جنوری 2021 کو پریس سے ملاقات کے پروگرام میں یوم جمہوریہ کی پریڈ کاحصہ بننے پر خوشی کااظہار کیا تھا۔ ان لوگوں نے کہا کہ انہیں انتہائی فخر ہورہا ہے کہ وہ راج پتھ پر موجود اہم شخصیات کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
تقریب میں حصہ لینے والے بچوں اور لوک فنکاروں کی تعداد اس سال گھٹا کر 400 کردی گئی ہے۔ پچھلے سال یہ تعداد 600 سے زیادہ تھی۔ ایسا کووڈ-19 کی پابندیوں کے پیش نظر کیا گیا۔