16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوم قومی پنچایتی راج کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام

Urdu News

نئی دہلی،24؍اپریل،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر کے پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ عوام کی خدمت کرنے والے تمام محنتی افراد کو سلام کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’قومی پنچایتی راج ڈے ‘‘پر ملک بھر میں پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ عوام کی خدمت میں مصروف تمام محنتی افراد کو میں سلام کرتا ہوں۔ پنچایت دیہی ہندوستان میں لوگوں کی آرزؤوں اور خوابوں کو پورا کرنے میں مؤثر ذریعہ ہیں۔ پنچایتیں ہندوستان کو بدلنے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔ ہمہ جہت ترقی اور زمینی سطح پر شرکت کے ذریعہ ہماری حکومت ’’گرام اودے سے بھارت اودے‘‘ کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے میں کام کررہی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More