20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یونانی دواؤں سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر  اور محکمہ ایٹم توانائی  و خلاء کے  وزیر مملکت  ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج یہاں نئی دہلی میں یوم یونانی تقریب کے طور پر منعقدہ یونانی ادویات کی تحقیق کی مرکزی کونسل (سی سی آر یو ایم) کے زیر اہتمام ایک دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ طرز زندگی سے متعلق بیماریاں ملک میں صحت متعلق بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے ۔ یہ ایک ایسا شعبہ جہاں روایتی نظام ادویات اہم رول ادا کر سکتے ہیں ۔



ڈاکٹر سنگھ نے بیماریوں کے مجموعی مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ادویات کے گھریلو نظام کی ہمہ جہت ترقی پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نظام ادویات سے قطع نظر سبھی ڈاکٹروں کو  خواہ ان کا تعلق جدید یا روایت نظام ادویات سے ہو ، مجموعی طور پر مریضوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ساتھ مقرر کیا  جاسکتا ہے ۔ انہوں نے حکیم اجمل خاں ، جن کا 150 واں یوم پیدائش 11 فروری کو یونانی ڈے کے طور پر منایا جارہا ہے ، کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے کہا کہ روایتی ادویات اور ملک کے تئیں ان کی خدمات قابل ذکر ہے ۔

اس موقع پر سی سی آر یو ایم اور ہمدرد یونیورسٹی بنگلہ دیش کے مابین بنگلہ دیش میں یونانی نظام ادویات کا ایک‘‘ اکیڈمک چیئر ’’ قائم کرنے سے متعلق ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیا گیا ۔ ہمدرد یونیورسٹی کی نمائندگی وائس چانسلر ڈاکٹر عبد المنان نے کی ۔ اس مفاہمتی عرضداشت کا مقصد بنیادی طور  پر یونیورسٹیوں میں یونانی نظام ادویات سے متعلق تعلیم و  تحقیق اور  پالیسی میں  نمایاں کارکردگی کے لیے ادارے کو اکیڈمک لیڈرشپ فراہم کرنا ہے ۔



مہمان خصوصی نے حکیم اجمل خاں سے متعلق یادگار ی کانفرنس اور تصویر البم کا اجراء کیا ، جس میں ان ہمہ جہت شخصیت  کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے اور  ان کے 150 ویں یوم پیدا ئش پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیےشائع کیا گیا ہے ۔

اس دو روزہ کانفرنس میں یونانی ادویات کے شعبہ سے منسلک ماہرین  تعلیم، صنعت کار، ریگولیٹر ز اور قومی سطح کی متعدد ممتاز شخصیات شرکت کر رہی ہیں ۔ قومی وفو کے علاوہ جنوبی افریقہ، برطانیہ ، سری لنکا، بنگلہ دیش ، چین ، امریکہ  ، پرتگال ، متحدہ عرب امارات ، سلووینیا، اسرائیل، ہنگری ، بحرین، تاجکستان وغیرہ ممالک کے نمائندے بھی اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزارت آیوش میں  جوائنٹ سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک نے کہا کہ یہ  بین الاقوامی کانفرنس جس کا موضوع  یونانی ادویات کو قومی دھارے کے حفظان صحت سے مربوط کرنا ہے ، قومی حفظان صحت میں آیوش کو قومی دھارے میں لانے میں وزارت کے مقاصد کے خطوط پر  منعقد کیا جا رہا ہے ۔  وزارت آیوش میں جوائنٹ سکریٹری جناب روشن جگی نے اپنے خطاب میں کہا  کہ وزارت آیوش کے ذریعہ قومی نظام صحت میں منطقی ادویات  کوباضابطہ تحقیق ، معیاری مصنوعات، پیشہ اور اس پیشہ  سے منسلک افراد کو صحت کے نظام سے باہم مربوط  کرکے  فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ  سبھی کے لیے صحت کے مقصد کو پورا کیا جاسکے ۔



کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسی سی آر یو ایم کی گورننگ باڈی کے سابق نائب صدر حکیم سید خلیفۃ اللہ نے مانگ کی کہ اے اینڈ یو طبیہ کالج کو یونانی ادویات کی قومی یونیورسٹی کے طور پر  تسلیم کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش صحت سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے میڈیکل کونسل آف انڈیا اور سینٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن کے درمیان مستحکم تعاون کی ضرورت ہے ۔

وزارت آیوش کے مشیر پروفیسر رئیس الرحمان نے  کہا کہ عوامی صحت سے متعلق  سہولیات کے تئیں ڈاکٹروں  کے باہمی تقرر کے ذریعہ آیوش معالجے تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے قومی صحت پالیسی 2017 مرتب کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی یونانی ادویات کو معیار کے مطابق بنانے  اور انہیں فروغ دینے نیز نگرانی کے مؤثر طریقہ کار کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے ۔

اس سے قبل سی سی آر یو ایم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر انل کھرانہ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں یوم یونانی کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس کے پس منظر  کا مختصر خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف نظام صحت کو باہم مربوط کرنے کے لیے ایک منصوبہ بنانے اور اس پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More