نئی دہلی، 19 مارچ وزیر اعظم جنا ب نریندر مودی نے جناب یوگی آدتیہ ناتھ ، جناب کیشو پرساد موریہ ، جناب دینیش شرما اور ان تمام کو، جنہوں نے آج اترپردیش میں نئی حکومت کی تشکیل دینے حلف لیا ، مبارکباد پیش کیا ہے ۔ نئی حکومت میں زبردست اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئی ٹیم کی قیادت میں اترپردیش میں ریکارڈ ترقی ہوگی اور جب اتر پردیش ترقی کرے گاتو ہندوستان بھی ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا ’’یوگی آدتیہ ناتھ جی، کیشو پرساد موریہ، دینیش شرما جی اور ان تمام کو جنہوں نے آج حلف لیا، یوپی کو چلانے کے لیے میری نیک خواہشات۔
مجھے پورا بھروسہ ہے کہ یہ نئی ٹیم اتر پردیش کو اتم پردیش بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔ ریکارڈ ترقی ہوگی ۔
ہمارا واحد مشن اور مقصد ترقی ہے ۔ جب یوپی ترقی کرے گا ، ہندوستان ترقی کرے گا۔ ہم یوپی کے نوجوانوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور ان کے لیے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
1 comment