نئی دلی میں مرار جی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) کووڈ-19 کے بعد کی صورتحال میں ای- ایجوکیشن اور ورچوئل لرنگ کے نئے ضابطوں کو اپنانے کی تیار کررہا ہے۔ ادارہ یوگا کے ورچوئل کورسز شروع کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کررہا ہے اور ورچوئل کورسز کو تیار کرنے اور انہیں شروع کرنے اور اپنی انٹرنیٹ موجودگی کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لئے انسٹی ٹیوٹ کو باصلاحیت بنانے کے صلاحیت سازی کے اقدامات کا ایک سیٹ بھی مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کی قائمہ مالیاتی کمیٹی کی حالیہ میٹنگ میں اپنایا گیا تھا۔
ادارے کی تجویز ایسے چار ڈیجیٹل اسٹوڈیو قائم کرنے کی ہے، جہاں یوگ کی تربیت کے اجلاس کی لائیو اسٹیریمنگ کے ساتھ ساتھ ریکارڈنگ بھی کی جاسکے۔ ادارے کے مختلف آن لائن تعلیم اور تربیتی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے ایس ایف سی کی طرف سے منظوری دی گئی تھی۔ اس سے اداروں کو مختلف آن لائن تربیتی پروگراموں کو منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ ٹارگیٹ آڈینس کے مختلف زمروں کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ پورے احاطے کو نیٹ ورک سے کوور کرنے کے لئے فاضل ایل اے این بچھانے کے کام کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
مدار جی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) نے یوگ کی تعلیم میں سہولت کے لئے ہدایت دینے والے ویڈیو کے باقاعدہ سیٹ کے پروڈکشن کا کام بھی شروع کیا ہے۔ 30 منٹ کی مدت کے کامن یوگا پروٹوکول والے دس ویڈیو تیار کیے جاچکے ہیں، جن کی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ بنانے کے لئے دور درشن پر استعمال کیا جاتا ہے۔
پورے ملک میں اپنی پہنچ مضبوط کرنے کے لئے ادارے نے لیہہ کے 100 طلبا کے لئے پروٹوکول اسٹرکٹرس کے لئے یوگا میں ایک مہینےکا سرٹیفکیٹ کورس کا اہتمام کیا ہے۔ ایس ایف سی نے کورس کے تمام اخراجات کو منظوری دے دی ہے جو ادارے کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ اس پروگرام سے لداخ میں تربیت حاصل کرنے والے اور اہل یوگا پیشہ وروں کا ایک گروپ تیار کرنے میں مدد ملی ہے جو ابھی حال ہی میں تشکیل دیے گئے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے سیاحت اور صحت کے فائدے مند ہے۔ اس گروپ کے 13 طلبا نے ویل نیس انسٹرکٹر (لیول-2) کے ئے یوگا میں سرٹیفکیٹ کورس کے یوگا سرٹیفکیشن بورڈ (وائی سی بی) امتحان بھی کامیابی سے مکمل کرلیا ہے اور انہیں سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے ہیں۔
ایم ڈی این آئی وائی جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں میں غیر چھوت چھات والی بیماریوں کے لئے یوگا پر ایک بین الاقوامی صلاحیت سازی ورکشاپ کے اہتمام میں لیڈر شپ رول کے لئے بھی تیار کررہا ہے۔
2015 میں آیوش کی وزارت کی جانب سے کام یوگا پروٹوکول ڈیزائن کیاگیا تھا تاکہ یوگا کے عالمی دن منانے کے حصے کے طور پر یوگا کا ہم آہنگ طریقے کے مظاہرہ کرنے میں آسانی ہو۔ اس میں یوگا کی مشقوں کا ایک سیٹ شامل ہے جیسے اوسط طور پر دو ہفتے کی مدت میں سیکھا جاسکتا ہے، اسے اپنانے کی اسکیم بنائی گئی ہے۔
ادارے کی ان نئی منظور شدہ ڈیجیٹل سرگرمیوں کی کامیابی کے لئے افرادی قوت ایک اہم حصہ ہوگی۔ اس کو خیال میں رکھتے ہوئے ایس ایف سی نے ایک سال کی مدت کے لئے ایک کنسلٹینٹ (سوشل میڈیا) اور دو میڈیا اسسٹنٹ کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔