16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یو پی ایس سی انجینئرنگ سروس ( ابتدائی) امتحان-2018 کے نتائج

Urdu News

نئی دہلی، یونین پبلک سروس کمیشن  (ی پی ایس سی) کے ذریعے  7 جنوری 2018  کو کرائے گئے  انجینئرنگ سروس (ابتدائی )  امتحان – 2018  کے تحریری  حصے  کے نتائج  کی بنیاد پر  انجینئرسروس  (مین)  امتحانات  – 2018 کے لئے  اہل قرار دئیے  گئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ یہ نتائج یوپی ایس سی کی ویب سائٹ:http://www.upsc.gov.in پر دستیاب ہیں۔

 ان امیدواروں کی امیدواری  امتحانات کے  تمام مرحلوں کے لئے  پوری طرح عبوری ہے جس کی اہلیت کے لئے مقررہ شرائط کا پورا  ہونا  لازمی ہے۔ نتائج میں کامیاب امیدواروں کو  انجینئرنگ سروس (مین)  امتحان – 2018  میں شرکت کرنی ہوگی ، جو  پہلی جولائی  2018 کو منعقد ہوں گے۔ اہل امیدواروں کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ  ریلوے کی وزارت  کے ذریعے  جاری کردہ  انجینئرنگ سروس  امتحان 2018  کے ضابطوں اور  کمیشن کے ذریعے  27 ستمبر 2017  کو  جاری کردہ امتحان کے  نوٹس نمبر  01/2018  پر عمل کریں ، جو کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ امیدوار  انجینئرنگ سروس (مین)  امتحان – 2018 کے شروع ہونے سے   تقریبا تین ہفتے پہلے کمیشن کی ویب سائٹ سے  اپنے  ای-ایڈمٹ کارڈ  داؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انجینئرنگ سروس (ابتدائی)  امتحان- 2018  کے  نمبر اور کٹ آف مارک  انجینئرنگ سروس امتحانات – 2018 کا پورا عمل مکمل ہونے کے بعد  کمیشن کی ویب سائٹ  : www.upsc.gov.inپر  اپ لوڈ کئے جائیں گے۔ انجینئرنگ سروس (مین) امتحان – 2018 کے لئے سینٹر / ڈسپلن میں   تبدیلی کے لئے  کسی بھی صورت  حال میں درخواست  قبل نہیں کی جائے گی۔

یونین پبلک سروس کمیشن  کا اس کے احاطے میں ایک  سہولتی کاؤنٹر بھی موجود ہے۔ امیدوار  امتحانات ؍ نتائج  کے بارے میں کسی بھی معلومات ؍ وضاحت کے لئے  بذات خود کام کے دنوں میں  صبح  10 بجے سے  شام 5 بجے تک رجوع کرسکتے ہیں یا  مذکورہ نمبروں پر ٹیلی فون کرسکتے ہیں:  23388088, (011)-23385271/23381125/23098543۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More