16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یو پی ایس سی میں یوگا بطور سبجیکٹ

Urdu News

نئی دہلی22؍ مارچ 2017 ، فی الحال یوگا کو یو پی ایس سی امتحانات میں میں ایک متبادل سبجیکٹ کے طور پر متعارف کرانے کی کوئی تجویز مرکزی حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ مزید برآں یو پی ایس سی نے جناب بی ایس بسوان کی صدارت میں 12 اگست 2015 کو جاری کئے گئے ایک نوٹس کے ذریعہ ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ اہلیت، نصاب، اسکیم اور امتحان کے طریقہ کار کے تناظر میں سول سروسز امتحانات کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً اٹھائے جانے والے متعدد معاملات کی جامع طریقے سے جانچ پڑتال کی جاسکتی ہے۔ بسوان کمیٹی کی رپورٹ فی الحال یو پی ایس سی کے زیر غور ہے اور ان سفارشات پر یو پی ایس سی کی رپورٹ ملنی ابھی باقی ہے۔

یہ اطلاع عملہ، عوامی شکایات اور پنشن اور وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جناب شیر سنگھ گھوبایا، ڈاکٹر رویندر کمار رائے اور پروفیسر چنتا منی مالویہ کے ذریعہ لوک سبھا میں دریافت کئے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Related posts

6 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More