17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یکم اپریل2020 سے ریفنڈ کے طور پر 26242 کروڑ روپئے جاری کیے گئے

Urdu News

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے یکم اپریل ، 2020 سے 21 مئی ، 2020 تک 16،84،298 ٹیکس دہندگان کو چھبیس ہزار دو سو بیالیس کروڑ روپئے کے ٹیکس ریفنڈ جاری کئے ہیں۔

اس مدت کے دوران ٹیکس ریفنڈ کے طور پر 15،81،906 ٹیکس دہندگان کو 14،632 کروڑ روپئے اور کارپوریٹ ریفنڈ کے طور پر 1،02،392 ٹیکس دہندگان کو 11،610 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ پچھلے ہفتے کئے گئے آتم نربھر بھارت ابھیان کے اعلان کے بعد سے ریفنڈ کے عمل میں مزید تیزی لائی گئی ہے اور ریفنڈ رقم بھی تیزی سے جاری کی جارہی ہے۔ سی بی ڈی ٹی نے 16 مئی کو ختم ہوئے ہفتے میں یعنی 9 سے 16 مئی دو ہزار بیس کے درمیان  37،531 انکم ٹیکس دہندگان کو2050.61کروڑ روپئے اور 2878کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کو 867.62 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ اس ہفتہ کے دوران ، یعنی 17 سے 21 مئی 2020 کے دوران 1،22،764 ٹیکس دہندگان کو 2672.97 کروڑ روپئے ریفنڈ کے طور پر دئیے گئے اور ٹرسٹ ، ایم ایس ایم ایز ، پراپرائٹرشپ ، پارٹنرشپ سمیت تینتیس ہزار سات سو چوہتر کارپوریٹ ٹیکس دینے والوں کو6714.34کروڑ روپئے ریفنڈ کے طور پر جاری کئے گئے۔ اس طرح کل 1،56،538 ٹیکس دہندگان کو 9387.31 کروڑ روپئے ریفنڈ کئے گئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More