نئی دہلی، پرانے/موجودہ موٹر گاڑی پٹوں کو راحت دینے کی غرض سے، جی ایس ٹی کونسل نے 6 اکتوبر 2017 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں ، جو قومی خطہ راجدھانی میں منعقد ہوئی، یکم جولائی 2017سے خریدی گئی اور پٹے پر دی گئی موٹر گاڑیوں کے سلسلے میں متعدد فیصلے لئے ہیں۔
مذکورہ فیصلوں کے مطابق یکم جولائی 2017 سے قبل خریدی اور پٹے پر دی گئی موٹر گاڑیوں پر بھرپائی محصولات سمیت نافذ العمل جی ایس ٹی شرحوں کے مساوی 65 فیصد جی ایس ٹی نافذ ہوگا۔ ایسی موٹر گاڑیاں، جب فروخت کی جائیں گی، تو ان پر 65فیصد کے بقدر جی ایس ٹی نافذ ہوگا۔ کسی درج رجسٹر فرد کے ذریعے موٹر گاڑیوں کی فروخت کی صورت میں، جس نے یکم جولائی 2017 سے قبل یہ موٹر گاڑی حاصل کی ہو، اور اس نے اس موٹر گاڑی پر مرکزی آبکاری محصولات کا کوئی انپٹ ٹیکس کریڈٹ نہ حاصل کیا ہو، ویٹ یا کوئی دیگر ٹیکس نہ ادا کیا ہو ، اسے بھی 65فیصد نافذالعمل جی ایس ٹی کی شرح سے (بھرپائی محصولات سمیت) ادائیگی کرنی ہوگی۔
مذکورہ شرحیں یکم جولائی 2017 سے تین برس کیلئے نافذ العمل ہوں گی۔ مذکورہ امر کو عملی شکل دینے کیلئے مشتہری عنقریب عمل میں آئے گی۔