ایک شاندار تقریب میں جو وزیر اعظم مودی کی حکومت کے تمام تر موقف کی عکاس تھی اور جس میں ان کی کابینہ کے 6 ساتھیوں نے شرکت کی ، آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے بدھ کے روز وگیان بھون میں وائی – بریک موبائل ایپلکیشن کا آغاز کیا ۔
اس موبائل ایپلیکشن کو تیار کرنے میں آیوش کی وزارت کی کوششوں کی ایک وزیر نے ستائش کی اور کہا کہ یہ جنگل میں آگ کی طرح پھیلےگی ۔
پانچ منٹ کا یوگا پروٹوکول جو ذہنی تناؤ کو دور کرنے کے لئے کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لئے خصوصی طور پر ڈذائین کیا گیا ہے ۔ ان کے کام کی جگہ پر انہیں تروتازہ رکھے گا اور ان کی توجہ مرکوز رکھے گا اور ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے گا یہ پانچ منٹ کا یوگا پروٹوکول مختلف آسن ، پرنایام اور دھیان پر مشتمل ہے ۔
یوگا کے فائدے گنواتے ہوئے جناب سربانند سونوال نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کورپوریٹ کے پیشہ ور افراد اکثر اپنے پیشے کے وجہ سے جسمانی مسائل اور ذہنی تناؤ کا سامنا کرتے ہیں یقیناً دیگر پیشے بھی اس طرح کے مسائل سے مشتسنیٰ نہیں ہے ۔ اس کودھیان میں رکھتے ہوئے کام کرنے والی آبادی نے یہ وائی – بریک ایپ تیار کیا ہے جو کام کی جگہوں پر ملازمین کو سکون دیگا اس وائی – بریک کی اگر سنجیدگی سے پر عمل کیا گیا تو یہ عوام کی صحت کے رکھ رکھاؤ میں ایک اہم رول ادا کرے گا ۔
اس تقریب میں قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر کرن ریجیجو سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، خارجی امور اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اور آیوش خواتین اور بچّوںکی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپاڈا مہیندر بھائی کالو بھائی نے بھی شرکت کی ۔
دنیا بھر میں یوگ کو تسلیم کئے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ ‘‘ کہ یوگ اب دنیا بھر میں مشہور ہو گیا ہے یہ دنیا کے تقریباً ہر حصے میں پہنچ گیا ہے لوگ کسی نہ کسی شکل میں یوگ کی مشق کرتے ہیں یہ روہانی اور صحت مقاصد کے لئے بھی فائدے مند ہے ۔ یوگ کے قدیم بھارتی طریقوں کے پیچھے جو فلسفہ ہے وہ یہ ہے کہ اس نے مختلف پہلووں پر یہ اثر ڈالا ہے کہ کس طرح بھارت میں معاشرہ کام کرتا ہے چاہے وہ صحت اور دواوں کا معاملہ ہو یا آرٹس اور تعلیم اور فنون کا معاملہ ہو ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر منجاپاڈا مہیندر بھائی نے کہا کہ ‘‘آپ سبھی نے خود ہی یہ دیکھا کہ یہ یوگ ایپ کتنا اثر دار ہے اور اسے تیار کرنے میں کتنی تحقیق اور تجربے کا استعمال کیا گیا ہے ۔ اس کی تحقیق زبردست رہی اور ہمارے جسم کے مختلف خلیوں پر اس کے اثر کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی ہے ۔’’
انہوں نے مزید کہا کہ‘‘ اس وائی – بریک ایپلکیشن کے آغاز سے یوگ کو مختلف آسنوں کے بارے میں بیداری پیدا ہوگی اور بڑی تعداد میں لوگوں کو بھی آسانی سے یوگ کرنے میں مدد حاصل ہوگی ۔’’
محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ ‘‘ وائی – بریک ایپ بنیء نو انسان کی کام کرنے کی پائدار صلاحیت کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ وائی – بریک ایپ ’’ ہماری زندگی میں تناؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والا ثابت ہوگا ۔
سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتیندر سنگھ نے کہا کہ ‘‘ ہم یوگ کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل تکنیک کا استعمال کر رہے ہیں یہ حقیقت میں قابل تعریف ہے ۔ میں قانون کے مرکزی وزیر سے کام کی جگہوں پر پانچ منٹ کے لئے یوگ پر قانون بنانے کی درخواست کرتا ہو ں تاکہ لوگ اس کا فائدہ اٹھا سکیں ۔’’
قانون اور انصاف کے وزیر جناب کرن ریجیجو نے کہا کہ‘‘ آیوش کی وزارت بہت ہی سہل طریقے سے یوگ کو مشتہر کر رہی ہے جو قابل تعریف ہے اور مجھے یقین ہے کہ وائی – بریک ایپ جنگل کی آگ کی طرح پھیل جائے گا ۔’’
اس ایپ کا آغاز آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے جو بھارتی حکومت کے ذریعہ آزادی کے 75 سال پورے ہونے کا جشن منانے کے لئے منعقد کئے جا رہے پروگراموں کی ایک سیریز ہے ۔ آیوش کی وزارت کو آیوش کی مختلف سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے 30 اگست سے 5 ستمبر 2021 تک ایک ہفتے کےوقت کا تعین کیا گیاہے جس میں وائی – بریک کا آغاز آیوش کے نظام کے لئے اسکولوں میں کیمپ منعقد کرنا اور بیماری سے پاک دوا کی شکل میں اشوگندھا کی شروعات نیز کسانوں اور عام لوگوں کو دواوں سے متعلق جڑی بوٹیاں شامل ہیں ۔ تقریب کی جگہ پر موجود وزراء سمیت سبھی معزز شخصیات نے بہت ہی موثر طریقے سے یوگ آسن کئے انہوں نے موبائل ا یپلکیشن میں دئے گئے پانچ منٹ کے یوگ پروٹوکول پر عمل کرنے کی مشق کی ۔ مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران، خود مختار تنظیموں ایسوچیم ، سی آئی آئی اور فکی جیسے صنعتی اداروں کے ممبروں یوگا اور نیچروپیتھی اداروں اور یونیورسٹیوں اور بیرونی ملک یوگا کے مرکزوں کے افسران ،یوگ سے علاج کر نے والوں، اسکالرس پالیسی ساز وں افسر شاہوں ،یوگ کرنے والے پر جوش افراد اور متعلقہ سائنس کے ماہرین بھی اس پروگرام میں شامل ہوئے ۔
پروگرام کی شروعات رسمی طور پر شمع روشن کر کے کی گئی جس کے بعد ڈاکٹر لینا چھترے او ایس ڈی (آیوش گریڈ) آیوش کی وزارت نے وائی – بریک ا یپلکیشن پر تکنیکی طریقے کار کا نمونہ پیش کیا جبکہ یوگا کے مرار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایشور وی بساوا ریڈّی نے براہ راست یوگا پیش کیا ۔
وائی بریک ا یپلکیشن میں یوگ پروٹوکول کے تحت کچھ آسان یوگ کے طریقے شامل کئے گئے ہیں جو درج ذیل ہیں :۔
تڈاسن – اردھو – ہستو تناسن – تڈا سن
اسکندھ چکر- اتّانمنڈ کاسن – کٹی چکر آسن
اردھ چکرآسن ، پرسار پدو تّاناسن – گہری سانس
ناڈی شودھن پرانایام
بھرامری پرانایام
اس ماڈیول کوجنوری 2020 میں 6 بڑے میٹرو پالیٹین شہروں میں مختلف متعلقہ فریقوں کی معاونت کے ساتھ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا تھا ۔ ملک کے 6 بڑے یوگ اداروں کے ساتھ مل کر مرارجی دیسائی قومی میموریل ادارے کے ذریعہ کل 15 دنوں میں تجربہ کیا گیا اس تجربے میں مختلف پرائویٹ اور سرکاری اداروں کے کل 717 شرکاء نے شرکت کی اور یہ آزمائش کافی کامیاب رہی ۔ پروٹوکول کی معلومات کافی حوصلہ افزا تھیں ۔
وائی – بریک کے آغاز کی اس تقریب میں آیوش سیکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچہ ، ایم او اے کے خصوصی سیکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک، ایم او اے کے جوائنٹ سیکریٹری جناب سینتھیل پانڈیان ، ایم او اے ایم ڈی این آئی وائی ڈائریٹر ڈاکٹر ایشور بی بساوا ریڈّی ، آیوش ڈائریکٹر جناب ویکرم سنگھ اس تقریب میں شامل ہوئے اور ان کے ساتھ ساتھ ، آیوش کے سینئر افسران دیگر مختلف وزارتوں کے افسران ، ریسرچ کاؤنسیل کے علاوہ ایم او اے کی بہت سی ممتاز شخصیتوں اور ماہرین نے شرکت کی ۔