19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

100 نئے سینک اسکولوں میں داخلہ کے خواہشمند طلباء کے لیے ای کونسلنگ

Urdu News

نئی دہلی۔ 06  فروری ملک بھر میں 100 نئے سینک اسکول قائم کرنے کے حکومت کے مقصد کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے، سینک اسکول سوسائٹی (ایس ایس ایس) ای کونسلنگ کے انعقاد کے لیے ایک خودکار نظام تیار کرنے میں مصروف عمل ہے۔ سینک اسکولوں میں داخلے کے لیے ای کاؤنسلنگ پہلی بار متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ حکومت کے وژن کے حصے کے طور پر پورے ملک میں قائم کیے جانے والے نئے اسکولوں پر نافذ العمل ہوگا ۔ اس کے تحت ملک بھر کے طلباء کو سینک اسکول کے نصاب کی پیروی کے ساتھ ساتھ قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

عمل

طلباء کی جانکاری کے لیے سینک اسکول سوسائٹی (ایس ایس ایس) ای کونسلنگ کے لیے وقت مقررہ کے ساتھ ساتھ درخواست دینے کے لیے وسیع پیمانے پر تشہیر کرے گی۔ یہ سوسائٹی تجویز کردہ کوالیفائنگ نمبروں سے زیادہ حاصل کرنے والے درخواست دہندگان کو وقتاً فوقتاً انفرادی طور پر ان کے ای میل یا موبائل نمبر پر ایک لنگ بھیجا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، نئے سینک اسکولوں کو زمرہ اور صنف کے لحاظ سے معلومات کے ساتھ ساتھ خالی آسامیوں کی تعداد فراہم کرنے کے لیے مناسب رسائی کے حقوق فراہم کیے جائیں گے۔

طلباء سے کہا جائے گا کہ وہ ویب پورٹل www.sainikschool.ncog.gov.in پر فراہم کردہ لنک کے ذریعہ اپنا اندراج کرائیں اور اپنی تفصیلات کی تصدیق کریں۔ طالب علموں کے پاس متبادل کے طور پر زیادہ سے زیادہ 10 اسکولوں کو منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس کے بعد طلباء کا انتخاب سینک اسکولوں کے الاٹمنٹ ان کی رینک اور اسکولوں کے انتخاب کی بنیاد پرکیا جائے گا اور نتائج کا اعلان ای کاؤنسلنگ پورٹل کے ذریعہ کیا جائے گا۔ درخواست دہندہ طالب علم کو الاٹمنٹ کو قبول کرنے یا مشاورت کے مرحلہ – IIکے لیے غور کیے جانے والے متبادل  یا مزید غور و خوض کرنے کے لیے عدم دلچسپی کی معلومات فراہم کرنی ہوگی۔ وہیں اپنی پسند کو قبول کرنے/لاک کرنے والے طلباء کو ذاتی طور پر موجود رہ کر (طبعی) تصدیق کا عمل پورا کرنے کی  تاریخوں کی اطلاع دی جائے گی۔

طلباء کی جسمانی تصدیق کے بعد اپنے ڈیٹا بیس میں ضروری اپ ڈیٹ کرنے کے لیے نئے سینک اسکولوں کو بھی حقیقی وقت کی بنیاد پر اپنی پسند کو لاک کرنے والے طلباء کی فہرست نظر آئے گی۔ مرحلہ –I کی مقررہ تاریخ اور وقت کے بعد پُر نہیں کی گئیں نشستوں کو مرحلہ –II کے ذریعہ پُر کیا جائے گا۔ جن طلباء نے مرحلہ –I میں نشستیں قبول نہیں کی ہیں ان کے پاس ای کونسلنگ کے مرحلہ –II میں باقی نشستوں کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا۔

فوائد

ای کونسلنگ کا یہ خودکار نظام داخلہ کے عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنائے گا۔ یہ تمام شراکت داروں – اسکولوں، طلباء اور انتظامی اتھارٹی کے لیے کم مہنگا اور استعمال کے موافق ہوگا۔ یہ پورے عمل کی ریئل ٹائم نگرانی اور ہر مرحلے میں ضروری کارروائی کے لیے بھی رسائی فراہم کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More