نئی دہلی، رکشا بندھن کے موقع پر آج 103 سالہ بیوہ خاتون محترمہ شربتی دیوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر گئیں اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کی کلائی پر راکھی باندھی محترمہ شربتی دیوی نے تقریباً 50 سال پہلے اپنا بھائی کھو دیا تھا اور وہ انہیں ہمیشہ خاص طور پر راکھی کے موقع پر یاد کرتی ہیں۔ ان کے بیٹے نے وزیراعظم کو خط لکھا ۔ نتیجتاً وزیراعظم نے محترمہ شربتی دیوی اور ان کے کنبے کو آج اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔ محترمہ شربتی دیوی وزیراعظم سے مل کر اور انہیں راکھی باندھ کر انتہائی مسرور تھیں۔ انہوں نے آج انتہائی خوشگوار ماحول میں گفتگو بھی کی۔