26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

11ممالک کے ،اقوام متحدہ کے مستقل نمائندگان نے ،بھارت کے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی: اقوام متحدہ میں مستقل نمائندگی کے حامل 11اراکین ممالک یعنی کیبووردے ،سینٹ ونسینٹ اینڈ گرینڈا،توگو، مول ڈووا، گامبیا، برکینافاسو، ٹونگا، سمووا، مائیکرونیسیا ، سولومن آئی لینڈاور وناتوکے ایک وفد نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کا دورہ کیاہے ۔یہ وفد وزارت خارجہ ، حکومت ہند کی اسپانسرشپ میں 4سے 10فروری ،2018کے دوران ،بھارت کے دورے پرہے ۔ وفد نے چیف الیکشن کمشنر،جناب اوپی راوت ، جناب سنیل اروڑا،الیکشن کمشنر، اور جناب اشوک لواسا،الیکشن کمشنرسے ملاقات کی ۔

چیف الیکشن کمشنراوپی راوت نے اپنے خطاب میں کہاکہ اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے اورتمام شہریوں کو بااختیاربنانے کے لئے مضبوط شراکت داری والی شمولیت پرمبنی جمہوریتوں کا وجود لازمی ہے ۔ انھو ں نے بھارت میں انتخابی عمل کاایک اجمالی جائزہ پیش کرتے ہوئے، دورے پرآئے ہوئے مندوبین کے روبرو انتخابات کے انتظامات کے سلسلے میں بھارت کے انتخابی کمیشن کی جانب سے متعارف کرائے گئے  اقدامات کا خاکہ پیش کیا ۔جدیدترین اقدامات کی مختصرجانکاری بھی  دی ۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کا انتخابی کمیشن اس عمل کو مسلسل بدلتارہاہے اور انتخابی انتظامات میں لگاتارتبدیلیاں لاتارہاہے ۔تاکہ ابھرتی ہوئی چنوتیوں سے نمٹاجاسکے ۔ بھارت کے انتخابی کمیشن کے ذریعہ ‘کوئی بھی  ووٹرپیچھے نہ چھوٹ جائے ’ کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے ، جس کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹروں کے انرول منٹ کو یقینی بنایاجائے ،انھوں نے مندوبین کو بتایاکہ اس سال کا موضوع  قابل رسائی انتخابات ہیں ۔ اور اسی سلسلے میں بھارت کے انتخابی کمیشن نے 24جنوری 2018کو‘ انتخابی عمل میں معذوری کے شکار افراد کی شمولیت’ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا بھی اہتمام کیاتھا۔

          الیکشن کمشنر،جناب سنیل اروڑانے بھارت کی آئین ساز اسمبلی کے اراکین کی دوراندیشی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا اظہار آئین ہند کی تمہید سے ہوتاہے ۔ انھو ں نے کہاکہ آئین سازوں کی بصیرت اس وقت عملی شکل میں سامنے آئی ،جب آئین ہند کے آرٹیکل 324کے تحت بھارت کا انتخابی کمیشن وجود میں آیا۔ انھوں نے دورے پرآئے ہوئے وفد کے مندوبین کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور ووٹرویری فائی ایبل پیپرآڈٹ ٹرائیل (وی وی پی اے ٹی) اور آئی ٹی پرمبنی انتخابی انتظامات خدمات وغیرہ سمیت بھارت میں انتخابی انتظامات کے سلسلے میں اختیارکی گئی جدت طرازی اوراقدامات کی جانکاری دی۔ بھارت کے انتخابی کمیشن کی جانب سے بین الاقوامی رابطہ کاری پروگرام کی جانکاری دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بھارت کا انتخابی کمیشن  ،سرگرمی سے  بیرون ملک کی  انتخابی انتظامی انجمنوں سے رابطہ رکھتاہے اور ان کے بہترین طریقہ ہائے کار، تجربات اورجدت طرازیوں وغیرہ کی جانکاری حاصل کرتارہتاہے اور دیگرممالک کے ساتھ باہمی فائدے کے لئے اس کا تبادلہ بھی کرتا رہتاہے ۔ الیکشن کمشنر،جناب اشوک لواسا نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس صدی کی سب سے اہم پیش رفت اقوام متحدہ کی نشوونمأ  ہے ،جومختلف ممالک کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیاکراتی ہے ،جہاں تمام ممالک اپنی تشویشات ساجھا کرسکتے ہیں اور اہم موضوعات پرمشترکہ افہام وتفہیم بڑھاسکتے ہیں ۔ اب جمہوریت عوام کے لئے مساویانہ شراکت کے سلسلے میں بہترین وسیلہ بن چکی ہے اور مختلف ممالک میں اپنا جائزمقام حاصل کررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کا انتخابی کمیشن کفایت شعارانہ انداز میں جمہوریت کی پیش رفت کی ترویج واشاعت کے لئے متعدد اقدامات کرتاآیاہے ۔

            اس سے قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سینیر ڈپٹی الیکشن کمشنر جناب امیش سنہانے مندوبین کاخیرمقدم کرتے ہوئے، مندوبین  کو بھارت میں انتخابی عمل اور ای سی آئی بین الاقوامی تعاون کی جانکاری دی ۔ انھوں نے دنیا میں سب سے بڑے انتخابی عمل کے انتظام میں ای سی آئی کے کردارکو اجاگرکرنے والاایک پرزینٹیشن بھی پیش کیا۔ 2014کے پارلیمانی الیکشن پرمشتمل ایک چھوٹی سی فلم بھی دکھائی گئی ،سوالات وجوابات کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا ،جس کے دوران مندوبین نے صنفی مساوات ، سی ای سی /ای سی کی تقرری کے سلسلے میں تفصیلات ، غیرمقیم ہندوستانیوں وغیرہ کے ذریعہ رائے دہندگی وغیرہ کے سلسلے میں سوالات کئے اوران کے تشفی بخش جوابات حاصل کئے ۔

                   بریفنگ کے اجلاس میں ڈائرکٹرجنرل مسٹردھیریندراوجھا، قانونی مشیر ، ( ای سی آئی ) جناب ایس کے میندی رتہ ، اور بھارت کے انتخابی کمیشن کے دیگرسینیئرافسران نے بھی حصہ لیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More