نئی دہلی، ہندستان کے الیکشن کمیشن نے اپنی نئی ویب سائٹ http://eciresults.nic.in. کے ذریعہ حال ہی میں منعقد ہوئے پانچ اسمبلیوں کے عام انتخابات کے رجحانات اور نتائج کی تشہیر کے لئے ایک محفوظ بنیادی ڈھانچہ سہولت قائم کی ہے۔ اس سلسلہ میں لنک 11 دسمبر 2018 کو صبح آٹھ بجے سے کام کرنا شروع کردے گا اور لگاتار اپ ڈیٹ دکھائے گا۔ آئی سی ٹی سولیوشن، انتخاب میں اپنی قسمت آزمانے والے امیدواروں کے ذریعہ حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد کے اسمبلی حلقہ انتخاب نیز سیاسی پارٹی کے اعتبار سے دکھائے گا ۔ اس کے علاوہ امیدواروں کے ووٹ کا رجحان بھی پیش کرے گا۔ ویب سائٹ تکhttps://eci.gov.in کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے ۔یہ ہندستان کے الیکشن کمیشن کی اصل سرکاری ویب سائٹ ہے۔