26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

12 اکتوبر 2017 سے ہندوستانی معیارات بیورو ایکٹ 2016 نافذ

Urdu News

نئی دہلی۔ 12 اکتوبر ، 2017 سے ہندوستانی معیارات کا نیا بیورو ایکٹ 2016 ، 22 مارچ 2016 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا، 12 اکتوبر 2017 سے نافذ العمل ہے۔ یہ ایکٹ ہندوستانی معیارات کی کونسل (بی ایس آئی) کو ہندوستان کے قومی معیار کے طور پر قائم کرتا ہے۔ اس قانون میں حکومت کے لیے کسی چیز یا شے، کوئی عمل، نظام یا سروس جسے حکومت مفاد عامہ میں ضروری سمجھتی ہے یا انسان، جانور یا درخت کی صحت اور ماحولیات کے تحفظ یا نامناسب تجارتی طریقہ کار اور قومی سلامتی کے سلسلے میں لازمی سرٹیفکیشن کا التزام کیا گیا ہے۔ صارفین امور ، فوڈ اینڈ عوامی تقسیم کے وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے بتایا کہ یہ نئے ایکٹ سے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی ہوگی اور میک ان انڈیا مہم کی حوصلہ افزائی ہوگی اور صارفین کے لئے معیاری مصنوعات اور خدمات کی دستیابی کی یقینی ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More