نئی دہلی: ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) پہنچا کر لوگوں کو راحت پہنچانے کے اپنے سفر کو جاری رکھتے ہوئے ، ہندوستانی ریلوے نے اب تک 74 ٹینکروں میں 1094 میٹرک ٹن ایل ایم او ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں پہنچایا ہے۔ 19 آکسیجن ایکسپریس نے اپنا سفر پہلے ہی مکمل کرلیا ہے اور 2 مزید بھری ہوئی آکسیجن ایکسپریس 4 ٹینکروں میں 61.46 میٹرک ٹن (تقریبا) ایل ایم او لے جانے کی راہ پر گامزن ہے۔
یہ ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ درخواست کرنے والی ریاستوں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ایل ایم او پہنچانے کی کوشش ہے ۔
کل 120 میٹرک ٹن ایل ایم او لے کر اپنی دوسری آکسیجن ایکسپریس آج دہلی پہنچی ہے ۔ تیسری آکسیجن ایکسپریس پہلے ہی انگول سے دہلی کے لیے 30.86 میٹرک ٹن ایل ایم او لے کر پہلے ہی روانہ ہو چکی ہے۔
انگول سے میں 63.6 میٹرک ا ٹن ایل ایم او لے کر پہلی آکسیجن ایکسپریس تلنگانہ پہنچی ۔
ہریانہ اور دہلی کے لیے 61.46 میٹرک ٹن ایل ایم او لے کر روانہ ہوئی اور آکسیجن ایکسپریس راستے میں ہے۔
ابھی تک ، ہندوستانی ریلوے نے1094 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع میڈیکل آکسیجن(ایل ایم او) کی نقل و حمل کی ہے۔ اس میں مہاراشٹر کو (174 میٹرک ٹن)، اترپردیش کو (430.51 میٹرک ٹن) ، مدھیہ پردیش کو (156.96 میٹرک ٹن) ، دہلی کو (190 میٹرک ٹن) ، ہریانہ کو (79 میٹرک ٹن) اور تلنگانہ کو (63.6 میٹرک ٹن) آکسیجن پہنچائی گئی ہے۔