نئی دہلی،. نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کے مقام پر وزارت سیاحت نے نو روزہ سووچھتا پکھواڑے کا آغاز کیا ہے۔ فیروز شاہ کوٹلہ علاقے کی صفائی کے خام میں وزارت سیاحت کے افسران اور دیگر عملہ مل کر 9 روز تک اس مقام کی صفائی ہرروز دوپہر 3 بجے سے 5 بجے شام تک کریں گے۔ جس کے نتیجے میں اس علاقے کی باریکی سے نیز درکار سطح کی صفائی ہوسکے گی۔ اطلاعات و نشریات کی سانگ (گیت) اور ڈراما ڈویژن کی ایک ٹیم بھی اپنے نکڑ ناٹکوں کے ذریعہ سیاحتی مقامات کو صاف رکھنے کے تئیں عوام میں بیداری پیدا کرے گی۔
