16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

14 اسکالرشپ اسکیموں کی ڈیجیٹل ادائیگی کے تحت 3.54 کروڑ ایس سی اور او بی سی طلبا کا احاطہ

Urdu News

نئی دہلی، 16 اپریل 2017؛ درج فہرست ذاتوں اور دیگر پسماندہ طبقات / ڈینوٹیفائڈ، خانہ بدوش، نیم خانہ بدوش طلبا سے متعلق 14 اسکالرشپ اسکیموں کے تحت 3.54 کروڑ طلبا کو ڈیجیٹل ادائیگی کے تحت اسکالرشپ دیئے گئے ہیں۔ سبھی اسکالرشپ طلبا کے بینک کھاتے میں جاری کیے گئے ہیں اور 60 فیصد درج فہرست ذات کے طلبا کے بینک کھاتے آدھار سے منسلک ہیں۔ یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ اسکالرشپ ، طلبا کے لیے ہاسٹل، کوچنگ سہولیات، اداروں اور ان کے احاطوں کے قیام اور ان کی تجدید کاری کے ذریعہ درج فہرست ذات کو تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنایا جاتا ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت مختلف قسم کے سات اسکالر شپ نافذ کرتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More