17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

15ویں مالیاتی کمیشن نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ساتھ میٹنگ کی

Urdu News

نئی دہلی، جناب این کے سنگھ کی قیادت میں اور کمشین کے ارکان اور سینئر افسران کے ساتھ 15ویں مالیاتی کمیشن نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زیڈ ایرانی اور خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت کے سینئر افسروں کی ان کی ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔

اپنی اہم اسکیموں ، جن میں آنگن واڑی خدمات ، پوشن، خواتین کی بہبود ، خواتین کا تحفظ ، خواتین کو بااختیار بنانے کی اسکیمیں شامل ہیں، کے لیے اور زیادہ رقم مختص کیے جانے کی وزارت کی تجویز  پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔

کمیشن کے غور و خوض کے لیے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی اہم سفارشا ت میں درج ذیل شامل ہیں:

  • خواتین  اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے 15 ویں مالیاتی کمیشن سے درخواست کی ہے کہ اس کے مالیاتی تفویض کے فارمولے میں جینڈر بجٹنگ شامل کی جائے۔
  • کمیشن کی عمودی تفویض کے معاملے میں وزارت نے اسکیموں / پروگراموں میں صنفی تشویشات کو ترجیح  دینے اور کم از کم مختص رقم کو 25 فیصد سے بڑھا کر 40 کرنے کی درخواست کی ہے۔
  • کمیشن کی افقی تفویض کے معاملے میں ریاستوں کے درمیان فنڈز کی افقی تفویض کے لیے ایک معیار کے طور پر صنفی معیار (بچوں کا صنفی تناسب اور خاتون محنت کشوں کی شراکت داری) کو شامل کرنے کی درخواست کی گئی۔
  • کمیشن سے صنفی برابری کو فروغ دینے کے لیے بنیادی اور کارکردگی سے متعلق گرانٹس فراہم کرانے کے لیے بھی کہا گیا جس کے تحت مقامی اداروں کی موجودہ سرگرمیوں میں اضافی سرگرمیوں کو شامل کیا جا سکے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے درج ذیل کا مطالبہ بھی کیا :

  • کارکردگی کے لیے  ترغیب : خواتین کی تعلیم / صحت کے نتائج  / ایل ایف پی آر / تغذیے سے متعلق نتائج کے معاملے میں بہتر کارکردگی والی ریاستوں کو ترغیبی گرانٹ دینے پر غور کیا جائے۔
  • مالیاتی مساویت : سماجی شعبے کے اخراجات کو معیاری  سطح تک لانے کے لیے ریاستوں کو فنڈ فراہم کرانے میں گیپ رکھا جائے۔
  • فنڈنگ میں اضافہ خواتین اور بچوں کی ترقی کے لیے مرکز ی  بجٹ کے ایک فیصد سے بڑھا کر ڈیڑھ فیصد کیا جائے۔
  • بین الاقوامی طریقہ کار کی بنیاد پرسی ڈی آئی / جی ڈی آئی کی ترقی ۔
  • محنت کشوں میں خواتین کی شمولیت کے لیے  ترمیم شدہ اشاریہ
  • صحت اور تعلیم کے لیے مزید رقم مختص کی جائے ۔
  • مقامی اداروں کے ذریعے خواتین پر مرکوز ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز میں کچھ فیصد رقم ریزرو کی جائے۔
  • منتخبہ خواتین نمائندوں کی صلاحیت سازی کے لیے زیادہ رقم مختص کی جائےْ۔
  • خواتین اور پانی : جل شکتی ابھیان / آبی وسائل میں اضافہ
  • سالانہ پیمائش کے ساتھ ایس ڈی جیز کے لیے سنگل ڈاٹا سورس کے واسطے میکینزم

کمیشن نے وزارت کے زریعے اٹھائے گئے تمام معاملات کو نوٹ کیا اور یقین دہانی کرائی کی مرکزی حکومت کے لیے اپنی رپورٹ تیار کرتے وقت وہ ان سبھی معاملات کا خیال رکھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More