16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

15ویں مالیاتی کمیشن نے صدرجمہوریہ ہند کو 21-2020کے لئے اپنی رپورٹ پیش کی

Urdu News

نئی دہلی: 15ویں مالیاتی کمیشن کے چیئر مین جناب این کے سنگھ  اورکمیشن کے ممبروں جناب اجے نارائن جھا ، جناب اشوک لہری ، جناب رمیش چند ، جناب انوپ سنگھ اور سکریٹری جناب اروند مہتہ نے آج صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور مزید ضروری کارروائی کے لئے 21-2020 کے مالی سال کے لئے کمیشن کی رپورٹ پیش کی ۔ کمیشن نے صدرجمہوریہ کو رپورٹ میں شامل سفارشات سے آگاہ کیا۔

صدرجمہوریہ ہند نے 27نومبر ، 2017کو آئین کی دفعہ 280 کے تحت 15واں مالیاتی کمیشن تشکیل دیاتھا تاکہ یکم اپریل ، 2020سے 31مارچ ، 2025یعنی 5سال کی مدت کے لئے سفارشات کی جاسکیں ۔کمیشن کی وسیع  ترکام  کاج کی شرطیں ہیں جو صدارتی اطلاع نامے میں شامل ہیں ۔

اس کے بعد ، 27نومبر ،2019کو گزٹ نوٹیفیکشن نے 15ویں مالی کمیشن کو 30نومبر ، 2019 تک 21-2020کے مالی سال کے لئے رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی اور 30اکتوبر2020تک یکم اپریل 2021سے 31مارچ ،2026تک کی مدت کے لئے حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More