26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

15ویں مالیاتی کمیشن کی سکم میں تجارت وصنعت کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی: 15ویں مالیاتی کمیشن کے چیئرمین ، جناب این کے سنگھ کی سربراہی میں آج سکم میں تجارت وصنعت کے اداروں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ میں کمیشن کے ممبروں اوردیگرسینیئر  افسروں نے بھی شرکت کی ۔

*کمیشن نے کہاہے کہ سکم   آمدنی میں   زیادہ شرح ترقی برقرار رکھنے میں نسبتا کامیاب رہاہے ۔ جی ایس ڈی پی کی معمولی  شرح ترقی کارجحان 2011سے 2018تک 13.5فیصد رہا۔ یہ 2005سے 2018کے عرصے تک 24.9فیصد تھا۔ ہائیڈروپاورسیکٹراوردواسازی کی صنعتوں کی وجہ سے زیادہ شرح ترقی رہی ۔

 *اس ریاست میں سیاحت ، باغبانی ، نامیاتی مصنوعات ، دواسازی اورنسلی ہینڈلومزاور ہینڈی کرافٹس کے شعبوں میں وسیع مواقع موجودہیں ۔

*ریاست کا 59فیصد جی ایس وی اے سیکنڈری سیکٹرسے آتاہے یہ دوسری ریاستوں کے مقابلے بہت زیادہ ہے ، البتہ  کاروبار کو آسان بنانے کی درجہ بندی  18-2017کے مطابق میگھالیہ اوراروناچل پردیش کے بعد سکم تیسر ی  سب سے نچلی سطح پرآتاہے ۔ سکم ریاست  نےکا روبارکو آسان بنانے کے سلسلے میں جو  کم درجہ بندی حاصل کی، اس کی کئی وجوہات ہیں ،ایک تویہ کہ سکم میں فی الحال کمپنیز ایکٹ نہیں ہے ،جب کہ پرانے قانون کی منسوخی کے بعد نیاکمپنیزقانون کو نوٹیفائی نہیں کیاگیاہے ۔ دوسرے زمین کے قوانین نسلی فرقے کے مفاد کا تحفظ کرتے ہیں اور ٹائیٹل میں کسی قسم کی تبدیلی کے لئے  اعلیٰ ترین سطح پر منظوری کی ضرورت ہوتی ہے ۔

*لیبربیورو 16-2015کے پانچویں ایمپلائمنٹ این ایمپلائمنٹ سروے کے مطابق سکم  تریپورہ کے بعد ایسی  دوسری ریاست ہے جہاں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح ہے ۔

*سکم میں بنیادی ڈھانچے کے مسائل اور خراب کنکٹی وٹی سے متعلق کمیشن نے کہاہے کہ سکم میں محدود گنجائش یا صلاحیت کے ساتھ ایک چھوٹا ہوائی اڈہ چالوہوگیاہے البتہ ہوائی اڈے کے لئے پروازوں کی  تعداد محدود ہیں جو روزبروز نہیں اڑتیں ۔

*سکم میں ریل نیٹ ورک کی بھی کمی ہے ۔سکم ریاست پوری طرح قومی شاہراہ نمبر 10پرمنحصرہے جو اسے  ملک کے باقی حصوں سے جوڑتی ہے اس واحد لین سڑک پر قدرتی آفات کی وجہ سے آئے دن  سڑک پرخلل پیداہوتاہے جس سے سامان کی نقل وحمل میں بڑی مشکلات پیش آتی ہیں اوراس کی وجہ سے لازمی قیمتوں کی اشیأ میں اضافہ ہوتاہے اورریاست میں زندگی زیادہ سخت ہوجاتی ہے ۔

*سکم میں مینوفیکچرنگ صنعتوں کی ترقی کے لئے مشکل دشوارگذار جغرافیائی راستے وہاں ہونے والی تباہی اور اثاثوں کو برقراررکھنے پراس کے اثرات دیگرچیلنج ہیں ۔

سکم چیمبرآف کامرس  سپلافارماسیوٹیکل زووینٹس فارماسیوٹیکل ، انٹاس فارماسیوٹیکل ، مارچک مینوفیکچرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ ، کوروگیٹڈ باکسز ، سکم ڈسٹلریز لمیٹڈ ، سن فارماسیوٹیکل ، ماٹو۔ پوٹر، ڈیزائنر کینڈلس ، بیمبو ہینڈی کرافٹس گورنمنٹ فروٹ پرویزرویشن اورسسمسار بیکری کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی ۔

کمیشن نے ان سبھی تشویش کو دھیان میں رکھ لیاہے جو سکم ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں کی طرف سے اجاگرکی گئی تھیں ۔ کمیشن نے وعدہ کیاہے کہ وہ مرکزی حکومت کو اپنی سفارشات میں ان مسائل کو دورکرائے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More