19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

15 واں مالیاتی کمیشن پنجاب کے دورے پر

Urdu News

نئی دہلی، جناب  این کے سنگھ  چیئر مین  کی قیادت میں 15 واں مالیاتی کمیشن   29 جنوری سے یکم فروری  ، 2019 ء کے دوران ریاستِ پنجاب کا دورہ  کرے گا ۔ کمیشن کے ذریعے  دورہ کئے جانے والی ریاستوں میں یہ 17 ویں ریاست ہے ۔

          یہ کمیشن اپنے دورے کا آغاز پنچایت راج اداروں اور شہری مقامی اداروں ( یو ایل بی ) کے نمائندگان کے ساتھ میٹنگوں کے اہتمام کے ساتھ کرے گا ۔  بعد ازاں ، ریاست کی سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان کے ساتھ بھی ایک میٹنگ  کا اہتمام کیا جائے گا ۔  کمیشن اگلی تاریخوں میں  پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ریاستی حکومت  کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کا اہتمام کرے گا ، جس میں ریاست کے دیگر  کابینہ وزراء اور سینئر افسران بھی موجود ہوں گے ۔

          یہ کمیشن  امرتسر بھی جائے گا ، جہاں کمیشن   تجارت و صنعت کے ریاستی نمائندگان  سے میٹنگ کا اہتمام کرے گا ۔ کمیشن  ریاست میں رونما ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا بھی دورہ کرے گا ۔

          پنجاب پر اپنے دورے  پر روانہ ہونے سے قبل کمشین نے  پنجاب  کے اے جی ، پنجاب کے چیف سکریٹری اور ریاستِ پنجاب سے متعلقہ  معاملات کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے ساتھ  بھی تفصیلی ملاقاتوں کا اہتما م کیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More