Online Latest News Hindi News , Bollywood News

15 ویں مالیاتی کمیشن کی ریزرو بینک آف انڈیا ، بینکوں، مالیاتی اداروں اور ممتاز اقتصادی ماہرین کے ساتھ میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی، ویں مالیاتی کمیشن کا،   8 اور 9 مئی 2019 کو  ریزروبینک آف انڈیا (آر بی آئی) ، بینکوں  اور مالیاتی اداروں کے ساتھ میٹنگ   کرنے کے لئے  ممبئی کا دو روزہ  دورہ کرنےکا  پروگرام ہے ۔ مالیاتی کمیشن کی سربراہی چیئرمین  جناب این کے سنگھ کریں گے ،جبکہ  مالیاتی کمیشن کے  تمام  اراکین  اور اعلی حکام ان کےہمراہ  ہوں گے۔

ریزروبینک آف  انڈیا کے گورنر جناب شکتی کانت کی سربراہی میں   ریزروبینک آف انڈیا کے ساتھ مجوزہ   میٹنگ میں  مالیاتی کمیشن کے  درج امور پر   تبادلہ خیال  کرنےکا امکان ہے:

*مرکزی  سے لےکر کلی مالیاتی استحکام  کے  کلیدی  پیرا میٹرس  کو مدنظر رکھتے ہوئے  15ویں مالیاتی کمیشن کے لئے     اہم  کلی اقتصادی تصورات سے متعلق  امورپر غور و فکر ۔

*15ویں مالیاتی کمیشن  کی ایوارڈ مدت کے دوران  مرکز اور ریاستوں کے قر ضوںکی   لاگت سے متعلق    امور پرغور و فکر ۔

* قرضوں کی لاگت کو   بازار کے  مطابق یقینی بنانے کے لئے     اس کے    طور طریقوں پر غور و فکر  ۔

*ریاستوں کی غیر معمولی ذمہ داریاں اور ریاستوں کی غیر ملکی بجٹ کے معاملات  کے علاوہ   سرکاری مالیاتی نطام کے بندوبست سے متعلق   دیگر امور پر غور و فکر۔

*ریاستوں کے ممکنہ  قرضوں  اور  مخصوص ریاستی مالی استحکام  کے روڈ میپ سے متعلق   امورپر غور و فکر  ۔

*بینکوں کو  ازسرنو سرمایہ فراہم کرنے کی ضرورتوں  اور حکومتوں کے قرضوں کی لاگت پر   ان کے اثرات۔

*ریزروبینک آف انڈیا کے پاس  دستیاب سرمایہ کی  حکومت ہند کو  منتقلی سے متعلق بمل جالان کمیٹی کی رپورٹ کے ممکنہ  منظر نامے۔

*منافع اور فاضل سرمایہ جو کہ  حکومت ہند کو 15ویں مالیاتی کمیشن کی  مدت کے دوران منتقل کئے جاسکتے ہیں  ، اس سے متعلق   ریزروبینک آف انڈیا کا اپنا تجزیہ۔

بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ   پندرہویں مالیاتی   کمیشن کی میٹنگ میں درج ذیل امور پر   تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے:

*15ویں مالیاتی کمیشن ایوارڈ مدت کے دوران    مرکز اور ریاستوں  کی واجب الادا مجموعی   رقم کی لاگت   ۔

*قرضوں کو بازار کی  مطابق بنانے کو یقینی بنانے کے لئے طور طریقوں پر غور و فکر۔

*بینکوں کو ازسرنو سرمایہ   فراہم کرنے کی ضرورتوں   اور حکومتوں  کو قرضے کی لاگت   پر  اس کے اثرات۔

مالیاتی کمیشن کی اس میٹنگ میں   اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودہ، بینک آف انڈیا،  بینک آف مہاراشٹر، سینٹرل بینک آف  انڈیا، یونین آف  انڈیا، ایکسیس  لمیٹیڈ ، ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹیڈ، آئی سی آئی سی بینک  لمٹیڈ، انڈس لینڈ بینک،  کوٹیک مہندرا بینک  ، یس بینک لمیٹیڈ،  آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک لمیٹیڈ  اور آئی ڈی بی آئی  بینک لمٹیڈ ، شرکت کریں گے۔

 کمیشن  15ویں مالیاتی کمیشن  کے متعدد     شرائط و ضوابط  پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے  ممتاز اقتصادی ماہرین کے ساتھ   ایک تفصیلی    میٹنگ کا انعقاد کرے گا۔  اس میٹنگ میں   شرکت کرنے والے   ممتاز اقتصادی ماہرین میں  محترمہ روپا  ریگی نتشو ، جناب سوگاتا بھٹاچاریہ،  محترمہ پراچی مشرا،  جناب ساجد چنائے۔  جناب نیل کنٹھ مشرا،   ڈاکٹر سمیر ن چکرورتی،   محترمہ پرنجل بھنڈاری، محترمہ آشو سویاش ،  جناب نریش ٹکر،    جناب سومیاکانتی گھوش،  جناب اجیت رناڈے ، محترمہ مالا لال وانی، ڈاکٹر   مہندر دیو،  ڈاکٹر اودودھ  ندکرانی اور ڈاکٹر ایس ایل شیٹھی شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More