نئی لّی: بھارتی ریلوے اپنے 21 ریلوے ریکورمنٹ بورڈ ( آر آر بی ) کے ذریعے 1.4 لاکھ اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے 15 دسمبر ، 2020 ء سے تین مرحلوں میں بھرتی کی ایک بہت بڑی مہم شروع کر رہا ہے ، جس میں پورے ملک کے مختلف شہروں میں 2.44 کروڑ سے زیادہ امیدوار شرکت کریں گے ۔ امتحانات کے انعقاد کے لئے تیاری پورے زور و شور سے جاری ہے ۔
امتحان کا پہلا مرحلہ سی ای این 03 / 2019 ( آئسولیٹیڈ اور وزارتی زمرے ) کے لئے 15 دسمبر ، 2020 ء سے 18 دسمبر ، 2020 ء تک امتحانات ہوں گے ۔ اس کے بعد ، سی ای این 01 / 2019 ( این ٹی پی سی زمرے ) کے امتحانات 28 دسمبر ، 2020 ء سے تقریباً مارچ ، 2021 ء تک چلیں گے اور تیسری بھرتی کے لئے ، سی ای این نمبر آر آر سی – 01 / 2019 ( لیول – 1 ) کے لئے اندازاً اپریل ، 2021 ء سے شروع ہوں گے ، جو جون ، 2021 ء کے آخر تک چلیں گے ۔
سی ای این – 03 / 2019 ( آئسولیٹیڈ اور وزارتی زمرے ) کے لئے ، جو 15 دسمبر ، 2020 ء سے شروع ہوں گے ، امید واروں کو ، اُن کے امتحان کے شہر ، تاریخ اور شفٹ کے بارے میں آر آر بی کی سرکاری ویب سائٹ پر فراہم کئے گئے لنک کے ذریعے ای – میل اور ایس ایم ایس سے انفرادی طور پر مطلع کیا جائے گا ۔ ای – کال لیٹر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہ لنک تمام آر آر بیز کی سرکاری ویب سائٹوں پر امتحان کی تاریخ سے 4 دن پہلے دستیاب ہوں گے ۔ اسی مرحلے میں بھرتی کے اگلے مرحلوں سے متعلق معلومات فراہم کی جائے گی ۔
آر آر بیز نے کووڈ – 19 کے دور میں حکومت کے ذریعے مرتب کردہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ، جس میں ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے ، ماسک کا لازمی استعمال ، سینیٹائزر اور ایک دن میں صرف دو شفٹوں میں امتحانات کرانے جیسے طریقۂ کار اپناکر اتنے بڑے پیمانے پر امتحانات منعقد کرانے کی جامع تیاریاں کی ہیں ۔ آر آر بیز کے ذریعے ، اِس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے ، امید واروں کو ، اُن کی ریاست میں ہی رکھا جائے تاکہ وہ رات میں سفر کرکے اپنے امتحان کے مراکز تک آسانی سے پہنچ سکیں ۔ خواتین اور پی ڈبلیو ڈی امید واروں کو ، اُن کی آبائی ریاستوں میں ہی رکھا گیا ہے ۔ البتہ ، امید واروں کو علاقے کے حساب سے تقسیم کرنے میں کچھ ریاستوں میں آمد و رفت ناگزیر بھی ہو سکتی ہے ۔ ریلوے امید واروں کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ، جہاں ضروری اور ممکن ہوا ، امتحانات کے لئے خصوصی ٹرینیں چلائے گی ۔ متعلقہ ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ سی بی ٹیز کے محفوظ اور مناسب طریقے سے ، سماجی فاصلہ بر قرار رکھتے ہوئے منعقد کرنے کے لئے آر آر بیز کی مقامی انتظامیہ کے ذریعے مدد فراہم کریں ۔
امید واروں کا امتحانات کے مرکز میں داخلے سے پہلے تھرمو گَن کے ذریعے حرارت کو چیک کیا جائے گا ۔ جن امید واروں کی حرارت مقررہ حد سے زیادہ ہو گی ، انہیں امتحان گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اس سلسلے میں امید واروں کو ، اُن کے ای – میل اور موبائل نمبر کے ذریعے بھی معلومات فراہم کی جائے گی کہ ایسے امید وار اپنا امتحان دوبارہ کب دے سکتے ہیں ۔ ایسے امید واروں کی دوبارہ امتحان کی تاریخ سے بعد میں مطلع کیا جائے گا ۔ امید واروں کو خود اپنا چہرے کا ماسک استعمال کرنا ہو گا ۔ ایسے امید واروں کو کووڈ – 19 سے متعلق مقررہ فارمیٹ میں داخلے سے پہلے حلف نامہ داخل کرنا ہو گا اور اس کی عدم دستیابی میں امید وار کو امتحان گاہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ امتحان گاہ کے مین گیٹ سے ایگزام لیب تک کووڈ – 19 پروٹوکول کے مطابق ایک دوسرے سے فاصلہ بر قرار رکھنے کا بندوبست کیا جائے گا ۔ ہر شفٹ کے بعد دوسری شفٹ شروع ہونے سے پہلے امتحان کے مرکز کو سینیٹائز کیا جائے گا ۔
کووڈ – 19 کے پیش نظر سی بی ٹی کے انعقاد میں شامل تمام امید واروں اور دیگر عملے کی صحت اور تحفظ کے پیشِ نظر تمام متعلقہ پروٹوکول / رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔ مرکزی اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کی طرف سے کووڈ – 19 سے متعلق تازہ ترین ہدایات ، رہنما خطوط اور دیگر احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔