17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

16ریاستی حکومتوں نے ورکروں کو ہنرمندی کی تربیت فراہم کرنے کیلئے ٹیکسٹائل کی وزارت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، 16ریاستی حکومتوں نے  آج نئی دہلی میں  منعقدہ ایک تقریب کے دوران سمرتھ- ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی کی اسکیم  (ایس سی بی ٹی ایس)    کو آگے لے جانے کیلئے ٹیکسٹائل کی وزارت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔

اساسکیمکےتحت 16ریاستوں نے وزارت کے ساتھ اشتراک  کرنے پر اپنی رضامندی ظاہر کی۔ ان 16 ریاستوں میں سے جموں و کشمیر اور اڈیشہ کی ریاستیں آج کی تقریب کے دوران موجود نہیں تھیں۔ شروعات میں وزارت نے  اس اسکیم کو نافذ کرنے کیلئے ریاستی حکومتوں کے ذریعہ نامزد ایجنسیوں کے لئے 3.5 لاکھ سے زائد اہداف مختص کئے ہیں۔ تربیت کی فراہمی کی بعد تمام مستفیدین کو ٹیکسٹائل سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں روزگار فراہم کرائے جائیں گے۔ یہ پروگرام  دھاگہ کاتنے اوربننے کے علاوہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے پورے ویلیو چین پر مشتمل ہے۔

یہ تربیتی پروگرام اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل خصوصیات مثلاً آدھار پر مبنی بایو میٹرک حاضری نظام (اے ای بی اے ایس) ، سی سی ٹی وی ریکارڈنگ،   بہترین کال سینٹر، موبائل ایپ پر مبنی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور آن لائن نگرانی پر مشتمل ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیکسٹائل،نیز خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مفاہمت نامےپر دستخط ریاستی  ایجنسی کو اپنی امداد فراہم کرانے کے ٹیکسٹائل کی وزارت کے عہد کو ظاہرکرتی ہے۔  اس طرح سے وزارت  ریاستی ایجنسیوں کو ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے قومی ترقیات کی روح پیدا کرنے کےلئے مساوی شراکت دار بنانا چاہتی ہے۔

محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے مزید کہا کہ تمل ناڈو اور جھارکھنڈ جیسی کچھ ریاستوں کے ذریعے مقرر کردہ اہداف، ان ریاستوں میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں ہنرمند ورکروں کیلئے درکار ضرورتوں سے  کافی کم ہیں۔ انہوں نےریاستوں سے زور دے کر کہا کہ  وہ اپنے اہداف کے سلسلے میں دوبارہ غوروخوض کریں۔ انہوں نے کہا کہ  ٹیکسٹائل کی وزارت اس بات کو یقینی بنانےکی ہر ممکن کوشش کرے گی کہ وہ افراد جن کو ٹیکسٹائل  کی صنعت کے ذریعے روزگار نہیں فراہم کرایا جاتا ہے، انہیں مُدرا اسکیم کے تحت مالیاتی خدمات کےذریعہ اضافی فوائد دیے جائیں۔ محترمہ ایرانی نے کہا کہ 4 لاکھ سے زائدلوگوں کو تربیت فراہم کرنے کی کوشش ایک بڑاقدم ہے اور اس کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے ہر طرح کی کوشش کی جانی چاہئے۔ محترمہ ایرانی نےکہا کہ  وہ حالات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ریاستوں  کا دورہ کریں گی اور ان ریاستوں میں واقع تربیتی سہولتوں کا معائنہ کریں گی۔

محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے مزید کہا کہ  ٹیکسٹائل سیکٹر میں مصروف عمل ورکروں  میں سے 75 فیصد خواتین ہیں۔ اسی طرح سے مدرا قرض کے مستفیدین  میں سے 70 فیصد خواتین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال –مشرقی ریاستوں کو ریشم اور جوٹ کے سیکٹر پر توجہ مرکوزکرنی چاہئےاور سمرتھ اسکیم کے تحت ہنرمندی کے اپنے اہداف کا جائزہ لینا چاہئے۔

 اس موقع پر ٹیکسٹائل کی وزارت کے سکریٹری جناب روی کپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ  ہندوستان ٹیکسٹائل کے شعبےمیں  عالمی بازارکے اندر معمولی کردارکا حامل ملک ہے ، جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں روزگار پیدا کرنے کے وسیع امکانات ہیں۔ ٹیکسٹائل کےسکریٹری نے  مزیدمطلع کیا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں فی الحال 16 لاکھ تربیت یافتہ ہنرمند ورکروں کی کمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورکروں کی ہنرمندی کے لئے سمرتھ اسکیم کے تحت اعلیٰ معیارات مقرر کئے گئے ہیں، تاکہ  تربیت کے بعد وہ ورکرس ٹیکسٹائل کی صنعت کے ذریعہ روزگار فراہم کرائے جانے کے قابل بن سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیت کی سطح کافی بلندہوگی تاکہ ہنرمند ورکروں کو بامقصدروزگار فراہم کرنے کا مقصد پورا ہوسکے۔

اس تقریب کے دوران سمرتھ اسکیم کے تحت ہنرمندی کے فروغ پر وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام پڑھ کر سنا یا گیا۔ اس موقع پر سمرتھ اسکیم سے متعلق ایک مختصر ویڈیو فلم بھی دکھائی گئی۔ علاوہ ازیں تقریب کے دوران ایک سوینیئر کا بھی اجراء عمل میں آیا۔

ہنرمندی کےفروغ پرحکومت کی وسیع توجہ کے حصے کے طور پر ٹیکسٹائلکیوزارتنےٹیکسٹائل سیکٹر میں ہنرمندی کی فلیگ شپ اسکیم 2010 تا 2017  اور ہنرمندی کے فروغ کی مربوط اسکیم کو نافذ کیا ہے تاکہ  سال 2017 تک ٹیکسٹائل سیکٹر میں 15 لاکھ مزید ہنرمند ورکرس فراہم کرانے کے ہدف کو پورا کیا جا سکے۔ اس اسکیم کے تحت مارچ 2018 تک  11.14لاکھ افراد کو تربیت فراہم کرائی گئی۔ ان میں سے 8.41لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرائے گئے۔

ٹیکسٹائل کی وزارت کے ذریعہ پیدا کردہ ادارہ جاتی صلاحیت  کو قوت فراہم کرنے کے مقصد اور ٹیکسٹائل کی صنعت اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ  اشتراک و تعاون سے متعلق ان کی حصولیابیوں  کو دیکھنے کے بعد اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 18-2017 سے لے کر 20-2019 تک کے لئے  ہنرمندی کے فروغ کی ایک نئی اسکیم جس کا نام سمرتھ -ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی کی اسکیم (ایس سی بی ٹی ایس)  کو اپنی منظوری د ی ہے۔یہ اسکیم ٹیکسٹائل کی صنعت کی ہنرمندی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے روزگار پر مبنی پروگرام ہے۔ اس اسکیم کا مقصد  منظم سیکٹر میں دھاگہ کاتنے اور بننے کو چھوڑ کر، ٹیکسٹائل سیکٹر کے مکمل ویلیو چین میں سال 2020 تک 10 لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے۔ اس کے لئے 1300کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More