9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

17-2016 میں چائے کی پیداوار

Urdu News

نئی دہلی، ۔ جون /     ٹی (چائے) بورڈ نے 17-2016  میں ہندستان میں چائے کی پیداوار کےحتمی  اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔  ان کے  مطابق  گزشتہ برس  کی چائے پیداوار 1233.14   ایم کے جی    کےمقابلے میں 17-2016  میں 1250.49  ایم کے جی ہوئی ہے  جو 17.35  ایم کے جی (1.41 فی صد) کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ شمالی  ہندستان میں چائے کی پیداوار    میں جون، ستمبر اور  نومبر  میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب چائے کی پیداوار   میں گزشتہ  برس کے مقابلے 17-2016  میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستانی چائے صنعت میں یہ اضافہ  اب تک کا سب سے زیادہ  اضافہ ہے۔

 شمالی  ہندوستان میں چائے کی پیداوار  میں 34.55   ایم کے جی (3.43 فی صد) کا اضافہ ہوا جس میں سب سے زیادہ  تعاون 27.69  ایم کے جی (8.40) مغربی بنگال کا رہا۔

 جنوبی ہندستان میں چائے کی پیداوار  میں 17.20  ایم کے جی (7.66 فی صد) کمی واقع ہوئی ہے اس میں تمل ناڈو کا سب سے  بڑا تعاون  17.82  ایم کی جے (-11.03 فی صد) رہا ۔

 اسٹیٹ اور بی ایل ایف  کی پیداوار

 شیئر آف   اسٹیٹ (ای ایف) اور باٹھ لیف  فیکٹر (بی ایل ایف)   کی پورے ہندستان میں پیداوار  بالترتیب  64.94 فی صدا ور  35.06 فی صد رہی جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران  بالترتیب   66.15 فی صد اور 33.85 فی صد تھی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More