نئی دہلی، ۔ جون / ٹی (چائے) بورڈ نے 17-2016 میں ہندستان میں چائے کی پیداوار کےحتمی اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ برس کی چائے پیداوار 1233.14 ایم کے جی کےمقابلے میں 17-2016 میں 1250.49 ایم کے جی ہوئی ہے جو 17.35 ایم کے جی (1.41 فی صد) کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ شمالی ہندستان میں چائے کی پیداوار میں جون، ستمبر اور نومبر میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب چائے کی پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے 17-2016 میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستانی چائے صنعت میں یہ اضافہ اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
شمالی ہندوستان میں چائے کی پیداوار میں 34.55 ایم کے جی (3.43 فی صد) کا اضافہ ہوا جس میں سب سے زیادہ تعاون 27.69 ایم کے جی (8.40) مغربی بنگال کا رہا۔
جنوبی ہندستان میں چائے کی پیداوار میں 17.20 ایم کے جی (7.66 فی صد) کمی واقع ہوئی ہے اس میں تمل ناڈو کا سب سے بڑا تعاون 17.82 ایم کی جے (-11.03 فی صد) رہا ۔
اسٹیٹ اور بی ایل ایف کی پیداوار
شیئر آف اسٹیٹ (ای ایف) اور باٹھ لیف فیکٹر (بی ایل ایف) کی پورے ہندستان میں پیداوار بالترتیب 64.94 فی صدا ور 35.06 فی صد رہی جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران بالترتیب 66.15 فی صد اور 33.85 فی صد تھی۔