27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

18-2017کے بین الاقوامی اولمپیاڈفاتحین کو جناب پی پی چودھری کی مبارکباد :کامیاب طلبأ کومتوازن زندگی گذارنے کی تلقین

Urdu News

نئی دہلی: قانون وانصاف اورکارپوریٹ امورکے وزیرمملکت جناب پی پی چودھری نے سائنس اولمپیاڈ فاونڈیشن ( ایس اوایف ) کے ذریعہ منعقدہ چھٹے اولمپیاڈ  امتحانات میں کامیاب ہونے والے  چوتھی  اوربارہویں درجے کے  رینک ہولڈرطلبأ اورسرکردہ حیثیت حاصل کرنے والے طلبأ کو انعامات سے نوازاہے ۔ یہ تقریب 3جون ، 2018کو ان بین الاقوامی فتحیاب طلبأ ، اساتذہ اورپرنسپل حضرات کو اعزاز دینے کے لئے منعقدہوئی ،جن کا تعلق 18-2017کے تعلیمی سال کے دوران منعقدہ اولمپیاڈ امتحانات سے تھا ۔اس موقع پرمعزز مہمانان بھی موجود تھے ۔

          حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب چودھری نے تعلیمی شعبے میں عمدگی کے حصول کے لئے طلبأ اوراسکولوں کی تعریف کی اورکہاکہ عمدگی براہ راست خود اپنے آپ میں ایک نصب العین کی حیثیت رکھتی ہے ۔ انھوں نے وزیراعظم ،جناب نریندرمودی کی تصنیف (امتحان کے سورما )کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بچے اس کتاب سے گرکی چند باتیں سیکھ سکتے ہیں۔ انھوں نے طلبأ سے کہاکہ امتحانات کو تقریب یا ایک تیوہارکے طورپرلیں ۔ انھوں نے طلبأ سے کہاکہ امتحانات آپ کی شخصیت کا نہیں بلکہ تیاریوں کا اندازہ  کرنے کے لئے منعقد کرائے جاتے ہیں ۔ انھوں نے سائنس کے موضوع کے بارے میں بات کی اورکہا کہ قوت ارادی کی مدد سے وہ بہترکام کرسکتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ پوری ذی روح دنیا میں تخیل کی قوت صرف انسانوں میں پائی جاتی ہے، کسی مشین یادیگرحیوان میں یہ صلاحیت نہیں پائی جاتی ۔ لہذاوسیع ترتخیل کو بالیدہ بناناضروری ہوتاہے ۔

          انھوں نے کہاکہ کوئی بھی ایسا شعبہ نہیں ہے جہاں پرتخیل کی کارفرمائی نہ ہو، خواہ وہ سائنس کا شعبہ ہو یا فنون لطیفہ یاعوامی پالیسی یا پھرسرکاری انتظامیہ۔ہرفرد واحد کوکسی بھی نئی شئے کی تخلیق کے لئے تخیل درکارہوتاہے اوراوریجنل سے کہیں زیادہ تخیل کا حامل ہونا ضروری ہوتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ زندگی کے مسائل کا حل روزمرہ کی زندگی میں پوشیدہ نہیں ہوتا بلکہ مسائل کا حل مشاہدہ ، چشم تصورسے خواب دیکھنے اورتخیل کے پروں کے ساتھ پرواز کرنے سے نکلتاہے ۔ یہ منفی خوبیاں نہیں ہیں جیسا کہ عام طورپرسمجھاجاتاہے ،مشاہدے میں ذہن کا مثبت استعمال ، چشم تصور کے سہارے نئی اورموئثر چیزوں کی اختراع  تخیل کے سہارے ہی عمل میں آتی ہے ۔ نظریات اورخیالات جوپرانے اورنئے دونوں ہوسکتے ہیں ان کے ازسرنو مطلب نکالے جانے اورتشریح کے ذریعہ اختراعات کا راستہ ہموار ہوتاہے ۔

          جناب چودھری نے کہاکہ مشاہدہ کرنا ، چشم تصور کے سہارے خواب دیکھنا اورتخیل کے پرلگاکراڑنا یہ تمام چیزیں لاحاصل نہیں ہوتیں ۔ سرگرم زندگی بہت اہم ہے اور جو سرگرم زندگی کے لئے بہت مفید ہے ۔ 21جون کوعالمی یوم یوگ کے طورپرمنایاجاتاہے اوریہ ان لوگوں کے لئے بہت اچھا ہے، جنھوں نے ابھی تک یوگ  کونہیں اپنایاہے ۔ انھوں نے کہاکہ کوئی بھی سرگرمی ہمیں زیادہ تخلیلات کی حامل بناتی ہے آپ اپنی زندگی کا کوئی بھی مشغلہ اپنالیں خواہ یہ فوٹوگرافی ہو ، طباخی ہو، تصنیف وتالیف کا کام ہو ، رقص ہو، ڈیجیٹل آرٹ ہو ، میجک ہو ، مجسمہ سازی ہویا کامیڈی ہو۔

 اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ایس او ایف کے فاونڈراورڈائرکٹرجناب مہاویرسنگھ نے کہاکہ 14سوشہروں جن کا تعلق 30ممالک سے تھا ، 45ہزارسے زائد اسکولوں نے چھٹویں ایس اوایف اولمپیاڈ امتحانات 18-2017میں شرکت کی اور لاکھوں طلبأ نے اس میں حصہ لیا ۔5850اسکولوں کے تقریبا 55ہزارطلبأ کو ریاستی سطح کی پوزیشن حاصل ہوئی ۔ اس کے علاوہ 8لاکھ طلبأ کو متعلقہ اسکولوں میں مقام حاصل کرنے کے لئے عمدگی کےتمغات سے نوازاگیاہے ۔ 15سوپرنسپل اور اساتذہ کو بھی طلبأ کی تعلیمی استعداد بڑھانے میں تعاون دینے کے تئیں عہد بندگی کے لئے اور انھیں مسابقتی امتحانات کے لئے تیارکرنے کے اعتراف میں اعزازات سے نوازاگیاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More