نئی دہلی: ماہ دسمبر تک براہ راست ٹیکس کلکشن کی عارضی اعداد سے ظاہرہوتاہے کہ مجموعی ٹیکس کلکشن 6.56لاکھ کروڑروپے کے بقدرہواہے، جو گذشتہ برس کی اسی مدت کے دوران ہوئے کلکشن کے مقابلے میں 18.2فیصد زیادہ ہے ۔ مجموعی ڈائرکٹ ٹیکس کلکشن
18-2017کے مالی سال کے دوران مجموعی بجٹی تخمینوں کے مقابلے میں 67فیصد کی نمائندگی کرتاہے، جو 9.8لاکھ کروڑروپے کے بقدر ہے ۔ ریفنڈ کی تطبیق کے بغیر مجموعی کلکشن میں اپریل سے دسمبر 2017کے دوران 12.6فیصد کا اضافہ درج کیاگیاہے اور یہ کلکشن 7.68لاکھ کروڑروپے کے بقدر ہے ۔ اپریل تادسمبر2017کے دوران 1.12لاکھ کروڑروپے کی رقم بطورریفنڈ جاری کی گئی ہے ۔
ماہ دسمبر 2017تک پیشگی ٹیکس کے طورپر3.18لاکھ کروڑروپے کی رقم وصول ہوئی ہے ،جب کہ گذشتہ برس کی پیشگی ٹیکس ادائیگیوں کے طورپروصول ہونے والی رقم سے موازنہ کرنے پر 12.7فیصد کااضافہ ظاہرہوتاہے ۔ کارپوریٹ انکم ٹیکس ( سی آئی ٹی) پیشگی ٹیکس 10.9فیصد ہے اور ذاتی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی ) پیشگی ٹیکس 21.6فیصد ہے ۔