20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

18-2017کے دوران چینی کی کل پیداوار تقریباً 249 لاکھ میٹرک ٹن ہونے کا تخمینہ

Urdu News

نئی دہلی؍ چینی کے موجودہ  موسم18-2017 کے دوران چینی کی پیداوار کرنے والی تمام اہم ریاستوں میں سخت محنت رنگ لارہی ہے۔موجودہ چینی کے موسم کے اختتام تک چینی کی کل پیداوار 249 لاکھ میٹرک ٹن ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ملک کے اندر تقریباً 250 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے کل صرفہ کا تخمینہ ہے۔چینی کے پہلے سے ذخیرہ رہنے کی وجہ سے گھریلو ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے چینی کا وافر ذخیرہ ہے۔اس طرح سے گھریلو بازار میں چینی کی دستیابی اور چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رہنے کی امید ہے۔

چینی کی پیداوار کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر اور ملک کے تمام خطوں میں چینی کی آسان دستیابی کیلئے سپلائی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے حکومت نے  چینی کے ڈیلروں پر ذخیرہ اندوزی اور لین دین کی زیادہ سے زیادہ حد فوری طورپر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More