17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

19-2018کے بڑی فصلوں کی پیداوارکے لئے تیسراپیشگی تخمینہ

Urdu News

نئی دہلی: محکمہ زراعت ، امداد باہمی اور کاشت کاروں کی فلاح وبہبود کی جانب سے 3جون ، 2019کو 19-2018کی  اہم فصلوں کی پیداوار سے متعلق تیسراپیشگی تخمینہ  جاری کردیاگیاہے ۔ مختلف فصلوں کی پیداوارسے متعلق یہ تخمینہ ریاستوں سے حاصل ہوئے فیڈ بیک اور دیگر وسائل سے حاصل ہوئی اطلاعات پرمبنی ہے ۔ تیسرے پیشگی تخمینہ برائے 19-2018کے تحت تخمینہ جاتی فصلوں کی پیداوار 06-2005سے اب تک کی  مدت کے لئے منسلک ہے :

2۔تیسرے پیشگی تخمینے کے مطابق 19-2018کے لئے اہم فصلوں کی تخمینہ جاتی پیداوار درج ذیل ہوگی :

*اناج -283.37ملین ٹن

*چاول 115.63 ملین ٹن ( ریکارڈ )

*گیہوں 101.20 ملین ٹن ( ریکارڈ )

*نوتری /موٹے اناج -43.33ملین ٹن

*مکئی 27.82ملین ٹن

*دالیں -23.22ملین ٹن

*چنا-10.09ملین ٹن

*ارہرکی دال -3.50ملین ٹن

*تلہن -31.42ملین ٹن

*سویابین -13.74ملین ٹن

*رائی اورسرسوں -8.78ملین ٹن

*مونگ پھلی -6.50ملین ٹن

*کپاس  -27.59 ملین گانٹھیں ( جن میں سے ہرایک گانٹھ 170 کلوگرام کی ہوگی  )

*گنا-400.37 ملین ٹن ( ریکارڈ )

3۔ سال  19-2018کے  تیسرے  پیشگی تخمینے کے مطابق ملک میں  اناج کی مجموعی  پیداوارکاتخمینہ  283.37ملین ٹن کے بقدرکالگایا ہے ، جو گذشتہ 5سالوں یعنی ( 14-2013تا 18-2017)  کی اوسط اناج پیداوار کے مقابلے میں  17.62ملین ٹن زائد ہے ۔

*19-2018کے دوران چاول کی پیداوارکا تخمینہ 115.63ملین ٹن  (ریکارڈ ) لگایاگیاہے ۔ چاول کی پیداوارمیں 18-2017کی 112.76ملین ٹن پیداوارکے مقابلے میں 2.87ملین ٹن کا اضافہ درج کیاگیاہے ۔ چاول کی یہ پیداوارگذشتہ پانچ برسوں کی اوسط پیداوار یعنی 107.80ملین ٹن کے مقابلے میں بھی 7.83ملین ٹن زائد ہے ْ۔

*گیہوں کی پیداوار جس کا تخمینہ 101.20ملین ٹن ریکارڈ کا لگایاگیاہے وہ 18-2017کی 99.87ملین ٹن پیداوار کے مقابلے میں 1.33ملین ٹن زائد ہے ۔ اس کے علاوہ 19-2018کے دوران گیہوں کی پیداوار  94.61ملین ٹن کی اوسط پیداوارکے مقابلے میں بھی 6.59ملین ٹن زائد ہے ۔

*نوتری /موٹے اناجوں کی تخمینہ پیداوار تھوڑی سی زائد یعنی اوسط پیداوارکے مقابلے میں 0.24ملین ٹن زائد ہے ۔

*19-2018کے دوران دالوں کی مجموعی پیداوارکا تخمینہ 23.22ملین ٹن کے بقدرکالگایاگیاہے جو پانچ برسوں کی اوسط پیداواریعنی  20.26ملین ٹن کے مقابلے میں 2.96ملین ٹن زائد ہے ۔

*تلہنوں کی مجموعی پیداوارملک میں 19-2018کے دوران تخمینے کے لحاظ سے 31.42ملین ٹن لگائی گئی ہے ۔19-2018کے دوران تلہنوں کی یہ پیداوار گذشتہ پانچ برسوں کی اوسط تلہن پیداوار کےمقابلے میں 1.77ملین ٹن زائد ہے ۔

          18-2017کے مقابلے میں 20.46ملین ٹن کی اضافی پیداوار کے ساتھ 19-2018کے دوران ملک میں گنے کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ 400.37ملین ٹن ( ریکارڈ ) کے بقدرلگایاگیاہے ۔ اس کے علاوہ 19-2018کے دوان گنے کی پیداوار 349.78ملین ٹن کی  اوسط پیداوارکے مقابلے میں 50.59ملین ٹن زائد ہے ۔ کپاس کی پیداوارکا تخمینہ 27.59ملین  گانٹھوں ( 170کلوگرام کی ہرایک گانٹھ ) کے بقدرکالگایاگیاہے اور پٹسن اورمیستا کی پیداوار کا تخمینہ 9.79ملین گانٹھوں ( ہرگانٹھ 180کلوگرام کی ) کے بقدرکالگایاگیاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More