کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں ہندوستان نے ایک نئی اونچائی کو عبور کرلیا ہے۔ مجموعی طور پر ٹیکہ کاری کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
آج صبح سات بجے تک موصول عبوری رپورٹ کے مطابق686469 سیشنز کے ذریعے 42063392 کورونا ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔
ان میں7706839 صحت کارکنان ایچ سی ڈبلیوز کو (پہلی خوراک)، 4804285 صحت کارکنان کو (دوسری خوراک) جبکہ7957606 ایف ایل ڈبلیوز کو (پہلی خوراک) اور2417077صفحہ اوّل کے کارکنان کو (دوسری خوراک) دی جاچکی ہے۔جبکہ 3223612 مستفدین جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے اور وہ کسی مخصوص بیماری میں مبتلا ہیں، کو (پہلی خوراک) اور 60 سال سے زیادہ عمر والے15953973 مستفدین کو (پہلی خوراک) دی جاچکی ہے۔
صحت کارکنان |
فرنٹ لائن اہلکار |
مختلف بیماریوں سے دوچار 45 تا 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
میزان |
||
پہلی خوراک |
دوسری خوراک |
پہلی خوراک |
دوسری خوراک |
پہلی خوراک |
پہلی خوراک |
|
77,06,839 |
48,04,285 |
79,57,606 |
24,17,077 |
32,23,612 |
1,59,53,973 |
4,20,63,392 |
جاری ٹیکہ کاری مہم کے 63ویں روز (19 مارچ 2021) تک 2723575 ویکسین کی خوراک دی گئی۔
38989سسیشنز میں 2415800 مستفدین (ایچ سی ڈبلیو زاور ایف ایل ڈبلیوز) کو پہلی خوراک دی گئی جبکہ307775 ایچ سی ڈبلیوز اور ایف ایل ڈبلیوز کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔
مورخ، 19مارچ، 2021 |
|||||||
صحت کارکنان |
فرنٹ لائن اہلکار |
مختلف سنگین بیماریوں سے دوچار 45 تا 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
مجموعی حصول |
|||
پہلی خوراک |
دوسری خوراک |
پہلی خوراک |
دوسری خوراک |
پہلی خوراک |
پہلی خوراک |
پہلی خوراک |
دوسری خوراک |
71,651 |
89,112 |
1,24,328 |
2,18,663 |
4,43,614 |
17,76,207 |
24,15,800 |
3,07,775 |
18 مارچ 2018 تک ملک بھر میں لوگوں کو مجموعی طور پر 39.34 ملین ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ کسی بھی ملک میں لگائی جارہی ویکسین کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان کا مقام (امریکہ کے بعد) دوسرے نمبر پر ہے۔
مجموعی طور پر اب تک دی گئی دوسری خوراک کا 68فیصد کا تعلق 10 ریاستوں سے ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں دی گئی مجموعی 27.23 لاکھ ویکسین کی خوراک میں 80 فیصد 10 ریاستوں میں دی گئی۔
کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے مطابق، 5 ریاستوں، مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، گجرات اور مدھیہ پردیش میں کووڈ-19 کے نئے کیسوں میں روزانہ اضافہ درج ہورہا ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں درج کئے گئے نئے مریضوں میں سے 83.7 فیصد کا تعلق چھ ریاستوں سے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40953 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
مہاراشٹر میں سب سے زیادہ25681 نئے معاملے درج کئے گئے، اس کے بعد پنجاب میں 2470 معاملے، جبکہ کیرالہ میں 1984 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
درج ذیل گراف میں 8 ریاستوں میں یومیہ بنیاد پر نئے معاملوں میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ریاستیں ہیں: مہاراشٹر، تمل ناڈو، پنجاب، مدھیہ پردیش، دہلی، کرناٹک اور ہریانہ۔ کیرالہ میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان نظر آرہا ہے۔
ہندوستان میں فعال معاملوں کی مجموعی تعداد آج288934 تک پہنچ گئی، جن میں کل مثبت معاملے 2.50 فیصد ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال مریضوں کی مجموعی تعداد میں 17112 کا اضافہ ہوا ہے۔
ہندوستان کے فعال معاملوں کی مجموعی تعداد کا 76.22 فیصد معاملےمہاراشٹر، کیرالہ اور پنجاب میں درج ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں آج تک صحتیاب ہونے والوں کی مریضوں کی کل تعداد 11107332 ہے۔ ملک بھر میں صحتیابی کی قومی شرح 96.12 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں23653 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 188 اموات درج ہوئی ہیں۔
81.38 فیصد اموات کے نئے معاملوں کا تعلق 5 ریاستوں سے ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (70) اموات، اس کے بعد پنجاب میں 38 اموات اور کیرالہ میں 17 اموات نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 15 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سےموت کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔ان میں آسام، اتراکھنڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، لکشدیپ، سکم، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، منی پور، دمن و دیو، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ، انڈمان و نکوبار جزائر، اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔