17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

2001 سے 2010تک کی مدت پر مشتمل ہندوستانی بحریہ کی تاریخ پر مبنی ‘بلیوواٹراہوئے ’ نامی کتاب کا اجرأ

Urdu News

نئی دہلی: بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل سنیل لامبا، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ،اے ڈی سی ، نے  2001سے 2010تک کی مدت پرمشتمل  ہندوستانی  بحریہ کی طویل تاریخ پر مبنی ‘بلیوواٹراہوئے ’ نامی کتاب کا اجرأ کیاہے۔ کتاب کا یہ اجرأ بحریہ ہاوس میں منعقدہ ضیافت کا ایک جزو تھا اور صدرجمہوریہ ہند ، اور مسلح دستوں کے کمانداراعلیٰ ، جناب رام ناتھ کووند کی موجودگی میں عمل میں آیاہے ۔بڑی تعداد میں بھارت اور بیرون بھارت کے معزز افراد اس موقع پرموجود تھے ۔ بھارتی بحریہ ہرسال 4دسمبر ،کو 1971کی جنگ کے دورا ن اپنی جارحانہ کارروائیوں کی یادگارکے طورپر یوم بحریہ مناتی ہے ۔

          یہ کتاب وائس ایڈمیرل انوپ سنگھ نے رقم کی ہے ،جو 2011میں مشرقی بحری کمان کے فلیگ آفیسرکمانڈنگ ۔ان ۔چیف کے طورپرسبکدوش ہوئے تھے ۔ دراصل یہ کتاب  چھ جلدو ں پرمشتمل بحریہ کی تاریخ ہے ۔ پہلی پانچ جلدوں میں 1945سے 2000کی مدت پراحاطہ کیاگیاہے ۔ بھارتی بحریہ کے ذریعہ انجام دیاگیایہ منفرد کام ایسا ہے ،جس کی جڑیں 1968سے تلاش کی جاسکتی ہیں، جب اس خدمت نے اپنا تاریخ سیل قائم کیاتھا۔ اس سیل کے قیام کے پس پشت مقصد یہ تھا کہ بحریہ سے متعلق تاریخی اعداد وشمار کویکجاکرکے بعدازاں اس کا تجزیہ کیاجائے ۔ عام طورپر ہرایک جلد نے ایک دہائی کی مدت پراحاطہ کیاہے اور اسے یوم بحریہ کے موقع پرجاری کرنا ایک روایت رہی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More