18.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

2016-17 کے دوران ملک میں باغبانی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار

Urdu News

نئی دہلی۔ زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ نے سال 2016-17 کے لئے باغبانی فصلوں کی پیداوار اور رقبہ سے متعلق تیسرا ایڈوانس تخمینہ جاری کیا ہے۔یہ تخمینہ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی جانب سے موصولہ اطلاعات پر مبنی ہے۔

درج ذیل گوشوارہ  میں سال 2016-17 کے لئے باغبانی فصلوں کی پیداوار اور رقبے کے تیسرے ایڈوانس تخمینے کے ساتھ ساتھ 2016-17 کے لئے دوسرا ایڈوانس تخمینہ اور سال 2015-16 کے لئے حتمی تخمینہ مذکور ہے:۔

)رقبہ 000 ہیکیٹئرمیں، پیداوار000 میٹرک ٹن میں)

کل باغبانی 2016-17

(تیسرا ایڈوانس تخمینہ)

2016-17

(دوسرا ایڈوانس تخمینہ )

2015-16

(حتمی تخمینہ)

 (  تیسرےایڈوانس تخمینہ) میں2016- تبدیلی فیصد مقابلہ2016-17  اور2015-16
2016-17 2015-16
(دوسرا ایڈوانس تخمینہ) (آخری تخمینہ)
رقبہ 25109 24925 24472 0.7 2.6
پیداوار ( ریکارڈ)299853 295164 286188 1.6 4.8

کے  لئے‘‘تیسرے ایڈوانس تخمینہ’’ کی اہم جھلکیاں:۔2016-17

  • 2016-17  کے دوران ملک میں باغبانی فصلوں کی ریکارڈ  پیداوارتقریباً 300 ملین ٹن ہونے کی امید ہے جو کہ گزشتہ سال 2015-16 کے تخمینہ کے مقابلے 4.8 فیصد زیادہ ہے۔
  • باغبانی فصلوں کی کاشت کے لئے کل رقبہ 2016-17 میں 24.5 ملین ہیکیٹئر سے بڑھ کر25.1 ملین ہیکیٹئر ہوگیا ہے۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے اس سال 26 فیصد کااضافہ درج ہوا ہے۔
  • رواں سال کے دوران پھلوں کی ریکارڈ پیداوار 93.7 ملین ٹن ہونے کی امید ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے 3.9 فیصد زیادہ ہے۔
  • سبزیوں کی ریکارڈ پیداوار تقریباً 176 ملین ٹن ہونے کی امید ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 4.2فیصد زیادہ ہے
  • ملک میں 21.7 ملین ٹن پیاز کی پیداوار کا تخمینہ ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے 3.8 فیصد زیادہ ہے۔ پیاز کی پیداوار کرنے والی اہم ریاستیں مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، بہار اور گجرات ہیں۔
  • رواں سال کے دوران آلو کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔ آلو کی پیداوار 43.4 ملین ٹن سے بڑھ کر 48.2 ملین ٹن ہوگئی ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے 11.1 فیصد زیادہ ہے ۔ آلو کی پیداوار کرنے والی اہم ریاستیں اترپردیش، مغربی بنگال، بہار، گجرات، مدھیہ پردیش اور پنجاب ہیں۔
  • رواں سال کے دوران ٹماٹر کی پیداوار تقریبا 19.5 ملین ٹن ہونے کا امکان ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے 4.3 فیصد زیادہ ہے۔ ٹماٹر کی پیداوار کرنے والی اہم ریاستیں مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش ، کرناٹک، اڈیشہ اور گجرات ہیں۔
  • پھولوں کی پیداوار تقریبا 2.3 ملین ٹن ہونے کی امید ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے 2.3 فیصد زیادہ ہے۔
  • خوشبو دار اور ادویاتی پودوں کی پیداوار تقریباً 1.04 ملین ٹن ہونے کی امید ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے 2 فیصد زیادہ ہے۔
  • رواں سال کے دوران پودوں کی فصلوں( سپاری، اخروٹ، کاجو، کوکو اور ناریل) کی پیداوار تقریباً 18.3ملین ٹن ہونے کی امید ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے 10.2 فیصد زیادہ ہے۔
  • رواں سال کے دوران مصالحوں کی بھی ریکارڈ پیداوار تقریباً 8.2 ملین ٹن ہونے کی امید ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے 17.4 فیصد زیادہ ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More