15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

2017بیچ کے اسسٹنٹ سیکریٹریز جن کی تقرری ڈی او پی ٹی میں ہوئی ہے، نے زیر مملکت (پی پی)ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی(ڈونیئر) کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، ایم او ایس پی ایم او،

عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ اپنے کیریئر کی شروعات میں آئی اے ایس افسران پہلے تین مہینے میں مرکزی حکومت میں اسسٹنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے فائدہ حاصل کرتے ہیں، جسے وزیر اعظم کی قیادت والی حکومت نے 2015 میں شروع کیاتھا۔

آئی اے ایس 2017 بیچ کے اسسٹنٹ سیکریٹریز کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جو فی الحال، عملے اور تربیت کے محکمے(ڈی او پی ٹی)میں تین ماہ کے تفویض ذمہ داری پر کام کررہے ہیں۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ اس پہل کی شروعات ایک تجربے کے طورپر کی گئی تھی، لیکن اگر پیچھے مڑ کر دیکھیں تو اس پہل میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران اس ابتدائی مرکزی مدت کار سے گزرنے والے نوجوان آئی اے ایس افسران نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں بھارت سرکار کی مختلف وزارتوں سے حاصل ہوئے تجربے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی وہ اپنے ساتھیوں اور معاونوں سے بھی متعارف ہوجاتے ہیں اور گھل مل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ان افسران نے اپنے ابتدائی تین ماہ میں، مختلف وزارتوں اور محکموں میں سینئر حکام اور دیگر عملے کے ساتھ کام کرکے استفادہ حاصل کیا ہے ، وہیں دوسری جانب ان نوجوان آئی اے ایس افسران کے نوجوان دماغوں کے اختراعی اِن پٹس اور نظریات سے بھی سینئر حکام کو فائدہ پہنچا ہے۔

مختلف سطحوں پر ایکسپوزر کا ذکرکرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ اسسٹنٹ سیکریٹریز کی تین ماہ کی مدت کار کے دوران، ان نوجوان افسران کو حکومت ہند کے فلیگ شپ اور ترجیحی پروگراموں کو جاننے کا بھی موقع ملتا ہے، جن کا نفاذ انہیں بعد میں اپنے کیڈر کے مطابق اپنی متعلقہ مختص کی گئی ریاستوں میں کرنا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اسی تین ماہ کے عرصے میں ان نوجوان آئی اے ایس افسران کو بھارت کے وزیر اعظم اور مرکزی حکومت کے سینئر حکام کے سامنے اپنی ذاتی صلاحیتوں، قابلیت اور ہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے، جو اپنے آپ میں ایک بہترین موقع ہے ، ورنہ سول سرونٹس کو اپنی زندگی بھر میں اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایسا نایاب موقع حاصل نہیں ہوتا ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے، ان سے ملاقات کرنے والے ان اسسٹنٹ سیکریٹریز کو مشورہ دیا کہ اپنی مرکزی حکومت کے تین ماہ کی مدت کار کے اختتام پر ان کو مختص کئے گئے رسمی اسائنمنٹس کو بنانے میں یہ بھی بہتر ہوگا کہ وہ اس مدت کے دوران اپنے ذاتی تجربات سے غیر رسمی طورپر اِن پٹس اور مشورے بھی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عملے کی وزارت کو اپنے کام کاج کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

عملے کی تربیت کے محکمے کے لئے اسائن(مقرر) کئے گئے ان 2017 بیج کے آئی اے ایس افسران بنام اسسٹنٹ سیکریٹریز میں جنہوں نے وزیر موصوف سے ملاقات کی، بہار کیڈر کے انل کمار جن کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے، پنجاب کیڈر کے ساگر سیتیاجن کا تعلق بھی اسی ریاست سے ہے اور مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے کیرالہ کیڈر کے پرنڈل پاٹل شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More