15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

2017بیچ کے آئی اے ایس افسران کی صدرجمہوریہ ہند سے ملاقات

Uncategorized

نئی دہلی  2019 بیچ کے 169آئی اے ایس افسران کے ایک گروپ نے  ، جو فی  الحال حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اورمحکموں میں اسسٹنٹ سکریٹری کے طورپر کام کررہے ہیں ، آج راشٹرپتی بھون میں  صدرجمہوریہ ہند ، جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی  ۔

صدرجمہوریہ نے ان افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انھیں ایسے طریقہ کارتلاش کرنے چاہیئں، جن سے زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل ہوسکیں ۔ انھیں ٹیم ورک پرزوردینا چاہیئے اور ہرایک کو اپنے ساتھ لے کرچلناچاہیئے اور ہرایک کے تعاون کو تسلیم کرنا چاہیئےاور جب وہ ایساکریں گے ایک رول ماڈل کے طورپر قیادت کرنی چاہیئے ۔ انھیں سماجی اقتصادی پروگراموں خاص طورپرجہاں وہ ذہنیت اوررویے کے معاملات پرکام کررہے ہوں ، زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ۔ انھوں نے کہاکہ انتظامیہ صرف ‘‘ہم ’’اور‘‘ان ’’ کے بارے میں نہیں ہیں بلکہ یہ صرف ‘‘ہم ’’ اور ‘‘ہم سب ’’ کے لئے ہے ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت اورعوام کے درمیان خلیج ختم ہونی چاہیئے ۔ انھوں نے کہاکہ افسران کا طریقہ کارعوام پرمرکوز اور عوام کے لئے حساس ہوناچاہیئے ۔ انھوں نے کہاہم اپنے عوام کے لئے ‘‘ رہن سہن میں آسانی ’’ کے لئے عہد بستہ ہیں ۔

صدرجمہوریہ نے کہاکہ آئی اے ایس افسران پروگراموں کے نفاذ کے لئے انتہائی اہم ہیں اور یہ لوگ  ملک کو 50کھرب والی معیشت بنانے ، کسانوں کی آمدنی دوگناکرنے ، سماجی انصاف کے حصول اور ہماری ترقی میں خواتین کو برابرکاحصہ داربنانے میں اہم رول اداکرسکتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ان افسران نے سخت محنت کی ہے اور زندگی میں یہ مقام حاصل کرنے کے لئے سنجیدگی سے کام کیاہے ۔ انھیں اسی جذبے اور عہدبستگی کے ساتھ بھارت کے عوام کی خدمت کرنی چاہیئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More