17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

2017-18 کے لئے اہم فصلوں کی پیداوار کے چوتھے پیشگی تخمینے

Urdu News

نئی دہلی۔ زراعت  کارپوریشن  اور کسانوں کے بہبود کے محکمے کی طرف سے 28اگست 2018 کو2017-18 کے لئے اہم فصلوں کی پیداوار کے چوتھے پیشگی تخمینے جاری کئے گئے ہیں۔مختلف فصلوں کی پیداوار کے جائزے ریاستوں سے موصولہ فیڈ بیک پر مبنی ہیں اور دیگر ذرائع سےدستیاب  معلومات سے ان کی   تصدیق ہوتی ہے۔

 چوتھے پیشگی تخمینوں کے مطابق 2017-18  کے  دوران   بڑی فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ حسب ذیل ہے:

اناج:284.83 ملین ٹن( ریکارڈ)

چاول: 112.91 ملین ٹن( ریکارڈ)

گندم: 99.70 ملین ٹن( ریکارڈ)

موٹے اناج: 46.99 ملین ٹن( ریکارڈ)

مکئی: 88.70 ملین ٹن( ریکارڈ)

دالیں: 25.23 ملین ٹن( ریکارڈ)

 چنا: 11.23 ملین ٹن( ریکارڈ)

تور:3.56 ملین ٹن( ریکارڈ)

تلہن: 31.31 ملین ٹن( ریکارڈ)

سویا بین:10.98 ملین ٹن

مونگ پھلی:9.18 ملین ٹن

ریپ سیڈ اور مسٹرڈ:8.32 ملین ٹن( ریکارڈ)

کاسٹور سیڈ:1.57 ملین ٹن

کپاس:34.89 ملین بیلس ہر بیلس( 170 کلو گرام)

گنا: 376.91 ملین ٹن( ریکارڈ)

مانسون 2017 کےد وران معمول کی بارش اور حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف پالیسی اقدامات کے نتیجے میں ملک میں 2017-18 میں اناج کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔2017-18 کے چوتھے پیشگی تخمینوں کے مطابق ملک میں اناج کی کل  پیداوار 284.83 ملین ٹن ہوئی جو پچھلے ریکارڈ کے مقابلے 9.72 ملین ٹن  زیادہ ہے۔  2016-17 میں اناج کی پیداوار 275.11ملین ٹن ہوئی تھی۔

2017-18 میں چاول  کی کل پیداوار 112.91 ملین ٹن ہوئی  جو 2016-17 کے مقابلے 3.21ملین ٹن زیادہ ہے۔2016-17 میں 109.70 ملین ٹن چاول کی پیداوار ہوئی تھی۔

گندم کی پیداوار 99.70  ملین ٹن ہوئی جو 2016-17 کے مقابلے میں 1.19 ملین ٹن زیادہ ہے۔2016-17 میں 98.51ملین ٹن گیہوں کی پیداوار ہوئی۔

2017-18 کے دوران دالوں کی کل پیداوار 25.23 ملین ٹن ہوئی۔ 2017-18 کے دوران تلہن کی کل پیداوار 31.31ملین ٹن ہوئی۔ ملک میں گنے کی پیداوار 2017-18 کے دوران 376.90 ملین ٹن ہوئی جو 70.84 ملین ٹن زیادہ ہے۔

کپاس کی پیداوار 2017-18 کےد وران 34.89 بیلس ہوئی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More