17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

2024 ء سے ٹرینوں کے لئے ویٹنگ لسٹ سے متعلق شائع خبروں کے بارے میں وضاحت

Urdu News

نئی لّی:کئی اخباروں اور آن لائن اشاعت کرنے والوں نے قومی ریل منصوبے کے مسودے کا وسیع طور پر  احاطہ کیا ہے ۔

          کچھ شائع کی گئی خبروں سے ظاہر ہوتا ہے  کہ ریلوے نے کہا ہے  کہ 2024 ء سے  کوئی ویٹنگ لسٹ  نہیں ہو گی یا  2024 ء تک صرف کنفرمڈ ٹکٹ ہی دستیاب ہوں گے ۔

          ریلوے اِس کی وضاحت  کرتے ہوئے کہنا چاہتی ہے کہ  ایسی کوششیں کی جا رہی ہیں  کہ مانگ کے مطابق  ٹرینوں کی دستیابی کے لئے صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے ۔  اس سے مسافروں کو  ویٹنگ لسٹ   کے امکانات  کم ہو جائیں گے ۔ ویٹنگ لسٹ  ایک ایسا ضابطہ ہے ، جو  اُسی وقت ہوتی ہے ، جب  کسی ٹرین کے لئے سفر کرنے والوں  کی مانگ  دستیاب  برتھ یا سیٹوں کی تعداد سے زیادہ  ہو ۔ اس ضابطے کو ختم  نہیں کیا جا رہا ہے اور ‘‘ ویٹ لسٹ ’’ ایک ایسا ضابطہ ہے ، جو  مانگ اور دستیابی کے درمیان  اتار چڑھاؤ کو کم کرنے کا کام  کرتا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More