18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

22 دسمبر 2018 کو جی ایس ٹی کونسل کی 31ویں میٹنگ کی سفارشوں پر وزراء کے گروپ کی تشکیل

Urdu News

نئی دہلی، جی ایس ٹی کونسل نے آج نئی دلّی میں منعقدہ اپنی 31ویں میٹنگ میں کچھ ریاستوں میں ایسے ڈھانچہ جاتی پیٹرن، جو  ٹیکس وصول کرنے میں اثر انداز ہوتی ہے، اس کا تجزیہ کرنے سمیت، محصولات کے رجحان کا مطالعہ کرنے کے لیے وزراء کے ایک 7 رکنی  گروپ کی تشکیل کی تجویز کو منظوری دے گی ہے۔ اس مطالعہ میں  ٹیکس وصولی کے اہداف سے انحراف کے اسباب نیز جی ایس ٹی نظام  کی ڈیزائن کے دوران  بحث  کے  حقیقی مفروضے، اس کا نفاذ اور ڈھانچہ جاتی امور سے متعلق موضوعات شامل ہیں۔

وزرا کے گروپ کی مدد  مرکزی  اور ریاستی حکومتوں  نیز این آئی پی ایف پی (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فینانس اینڈ پلاننگ) کے ماہرین کی کمیٹی کرے گی۔ یہ کمیٹی اسٹڈی کرکے اپنی تحقیقات وزرا کے گروپ کو سونپے  گی۔ اس کے بعد وزرا کا گروپ جی ایس ٹی کونسل کو اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

وزرا کے گروپ اور ماہرین کی کمیٹی کے ممبران  کے ناموں کا اعلان مناسب موقع پر  کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More