نئی دلّی ، 24 جنوری ، 2018 ء تک دسمبر ، 2017 ء کے مہینے کے لئے جی ایس ٹی کے تحت کل مالیہ ، جو ( دسمبر / جنوری میں 24 جنوری تک ) 86703 کرو ڑ روپئے وصول ہوا ۔ دسمبر ، 2017 ء کے مہینے کے لئے جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 جنوری ، 2018 ء تھی ۔
ایک کروڑ ٹیکس دہند گان کا 24 جنوری ، 2018 ء تک جی ایس ٹی کے تحت اندراج ہوا ہے ، جس میں سے 17.11 لاکھ کمپوزیشن ڈیلرس ہیں ، جنہیں ہر سہ ماہی میں ریٹرن داخل کرتے ہیں ۔ 24 جنوری ، 2018 ء تک دسمبر ، 2017 ء کے مہینے کے لئے 56.30 لاکھ لئے جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن داخل کی گئی ہیں ۔
جولائی – ستمبر ، 2017 ء سہ ماہی کے لئے کمپوزیشن ڈیلرس کے لئے جی ایس ٹی آر 4 ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 دسمبر ، 2017 ء تھی ۔ کمپوزیشن ڈیلر کے ذریعے کُل 8.10 لاکھ ریٹرنس داخل کئے گئے تھے ۔ ان ڈیلروں نے کُل 335.86 کروڑ روپئے جی ایس ٹی کے طور پر ادا کئے ۔
اکتوبر – دسمبر ، 2017 ء سہ ماہی کے لئے جی ایس ٹی آر 4 ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 جنوری ، 2018 ء تھی ۔ کمپوزیشن ڈیلروں کے ذریعے 9.25 لاکھ ریٹرن داخل کئے گئے تھے ، جس کے لئے 421.35 کروڑ روپئے جی ایس ٹی کے طور پر ادا کئے جا رہے ہیں ۔