18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

25لاکھ فائدہ دہندگان کا آج کو-وِن پورٹل پر اندراج ؛24.5لاکھ شہری مستفید ہوئے

Urdu News

ملک میں آج کووڈ -19ٹیکہ کاری کی خوراکیں دئے جانے کی مجموعی تعداد 1.47کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ 

ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کا آغاز 16جنوری 2021 کو ہوا اور فرنٹ لائن اہلکاروں (ایف ایل ڈبلیو) کے لئے ٹیکہ کاری مہم  دو فروری 2021سے شروع کی جائے گی۔ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ آج سے ان لوگوں کے لئے شروع کیا جارہا ہے جو 60سال کی عمر کو پار کرچکے ہیں اور ان لوگوں کےلئے جو 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کےہیں اور جو کسی مخصوص مرض میں مبتلا ہیں۔

کو-وِن پورٹل پر آج 25لاکھ  ممکنہ فائدہ دہندگان نے رجسٹر کیا۔اس کے علاوہ 24.5لاکھ شہری ہیں اور باقی طبی اہلکار اور فرنٹ لائن اہلکار ہیں۔ آج شہری فائدہ دہندگان کی جانب سے تقریباً 6.44لاکھ اپوئنمنٹس رجسٹر کئے گئے ہیں۔

عارضی رپورٹ کے مطابق آج شام سات بجے تک ، مجموعی طورپر 14728569خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

ان میں 6695665ایچ سی ڈبلیو شامل ہیں،جنہوں نےپہلی  خوراک  لی ہے اور دوسری خوراک لینے والے 2557837ایچ سی ڈبلیو شامل ہیں،جبکہ 5327587(پہلی خوراک)ایف ایل ڈبلیو شامل ہیں،128630فائدہ دہندگان 60سال سے زیادہ عمر والے ہیں اور 18850فائدہ دہندگان کی عمر 45سال اور اس سے زیادہ  عمر والے اور کسی مخصوص بیماری میں مبتلا مریض ہیں۔

ملک گیر سطح پر شروع ہوئی کووڈ-19ٹیکہ کاری کے 45ویں دن ،آج  شام سات بجے تک مجموعی طورپر 427072خوراکیں دی جا چکی ہیں ۔عارضی رپورٹ کے مطابق جن میں سے 325485فائدہ دہندگان کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے جبکہ 101587ایچ سی ڈبلیو دوسری خوراک پا چکے ہیں ۔ آج کی فائنل رپورٹ رات گئے تک مکمل ہوجائے گی۔

تاریخ: 1st مارچ, 2021

ایچ سی ڈبلیو

ایف ایل ڈبلیو

45 سے  <60 سال،مخصوص امراض میں مبتلا افراد

60سال کے پار

کُل کامیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

25,656

1,01,587

1,52,349

18,850

1,28,630

3,25,485

1,01,587

ش

ح ۔ا م۔ م ف۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More